دعوت اسلامی کے زیراہتمام22جولائی 2020ء کو تنزانیہ دارالسّلام کے علاقے اوپانگا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کے حقوق کو بیان کرتے ہوئے دل جوئی کی اہمیت، فضیلت اور اس کے فوائد پر بیان فرمایا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21جولائی 2020ءکو تنزانیہ دارالسّلام کے علاقے الالہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو راہِ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت اور لالچ کے نقصانات پر بیان کرتے ہوئے ذوالحجۃ الحرام کی عظمت و فضیلت پر بھی گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام23جولائی2020ءکو تنزانیہ دارالسلام کے علاقے کریاکو میں محفل نعت  کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے برے خاتمہ کے خوف کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نیکی کے کاموں کی رغبت دلائی اور برائی کے کاموں سے بچنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 جولائی 2020کو عالمی سطح کی اسلامی  بہن کا ریجن فار ایسٹ کے ممالک ساؤتھ کوریا اور چائنہ کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں فار ایسٹ کی ریجن نگران ، ساؤتھ کوریا اور چائنا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 جولائی 2020کو عالمی سطح کی اسلامی  بہن کا افریقن ریجن، عرب کے ملک ترکی کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ترکی کے شہر استنبول کی کابینہ نگران اور ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کفن کی تربیت لینے اورٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں۔ ترکی میں کفن دفن اجتماعات کرنے کے اہداف دیئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام عرب شریف  ضیائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً24اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام تنزانیہ دارالسلام کے علاقے رڈ کراس اور کریاکو  میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اپنی اصلاح“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ”فیضان سورۂ رحمٰن “کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام تنزانیہ دارالسلام کے علاقے (اوپانگا ،رڈ کراس،کریاکو،الالہ) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23جولائی کوہند کے تھانہ زون میں نگران زون اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کاموں کی کارکردگی کا تقابل کیانیز کمی پر توجہ دینے کا ذہن دیا اور اہداف طے کئے ۔ ہفتہ دعائے شفا کے نکات پر کلام کرتے ہوئے کھالیں جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23جولائی کو چنّائی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

چیننئی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ دعائے شفا کے نکات پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی کاموں میں اضافے کے لیے کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22جولائی 2020ء کوممبئی زون گوونڈی کابینہ  میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں بمبئی زون نگران اسلامی بہن نے’’ اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بمبئی زون نگران اسلامی بہن نے اپنے بیان میں مسلمانوں کی زبوں حالی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اپنی اصلاح پر زور دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22جولائی2020ء  کو ممبئی زون کی گوونڈی کابینہ چیمبور ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کی خدمت دین کے متعدد شعبہ جات کا تعارف کراتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور ڈونیشن کے لئے ترغیب دلائی ۔