دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند ممبئی زون  کی کابینہ محمد علی روڈمیں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ممبئی زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

ممبئی زون نگران اسلامی بہن نےامت کی خیر خواہی کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خیر خواہی کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے  20 اگست 2020ء کو نیپال کے شہرنیپال گنج اور پوکھرہ میں مدنی انعامات اجتماعات ہوئے جن میں تقریبا 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہند دہلی ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مقصد حیات بتاتے ہوئے زندگی کو مختصر جاننے اور خوب نیکیاں کرکے گزارنے کی ترغیب دلائی جبکہ مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  ماہ ذوا لحجۃ الحرام1441ھ کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 87اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور43اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف نوری کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کی اہم سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سلہٹ،ڈھاکہ ساؤتھ،کومیلااور فنی زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

چٹاگانگ ڈھاکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماتحت اسلامی بہنوں کو نیو 8مد نی کام کارکردگی سمجھانے اور ذیلی سطح تک اس کے نفاذ کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت  نگران اسلامی بہن کا ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور ترکی میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتر لانے نیزترکش اسلامی بہنوں سے ملاقات اور ٹیسٹ دے کر انہیں کورس کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن کے درمیان بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مدنی انعامات پر مقرررکن عالمی مجلس مشاورت نے نئی اور پرانی عاملات مدنی انعامات کے درمیان مدنی انعامات اجتماع منعقد کرنے کی ترغیب دلائی، مدنی انعامات کے نفاذ میں آ نے والے مسائل کے حل بیان کئے ،مدنی انعامات کا مدنی کام بڑھانے کے طریقے بھی بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن کی کابینہ ڈربن میں 13 اگست 2020ء   کو ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ان میں سے ایک نیو مسلم جو پہلی بار ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی اور نیت کی کہ ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں گی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن اجمیری زون عرب شریف تین ڈویژن میں جمعہ21اگست 2020ء کو ون ڈے سیشن  ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی پر بیان ہوا ۔ سیشن میں مقامی شامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے  مدنی مشورہ کیا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران اسلامی بہنوں سمیت کویت کی ڈویژن اور قطر و بحرین کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار ر سالہ کی تعداد اور روز کے کام کی کارکردگی میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی نیز ان کے ملکوں میں ہر ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کی ابتدا کرنے پر ترغیب دلائی اور مدنی کاموں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن عرب شریف میں  23 اگست 2020 ء کو ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں حجازی زون کی ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے آٹھ مدنی کاموں میں بھر پور ترغیب دلائی مزید مدنی کاموں کی تحریک میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور رسالہ تعداد میں اضافہ اور اس اضافہ کے لئے کوششیں تیز کرنے کی عرض کی گئی اور ایک ون ڈے سیشن میں اضافے کا ہدف بھی دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن اجمیری زون عرب شریف میں ہفتہ 22اگست 2020ء کو تین ڈویژنوں میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے ہوئے جن میں کل 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن فیضان حسنین کریمین میں ڈویژن مدنی حلقے میں ملک نگران اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرے دیکھنے اور اس کی اہمیت پر ترغیبی بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں بھی کروائیں۔