
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام علمی، فکری، اصلاحی اور تربیتی مضامین پرمشتمل ماہنامہ فیضانِ مدینہ شائع ہوتا ہے، ریجن افریقن عرب کے ملک ترکی میں
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کےتعارف کی غرض
سے اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کرواتے ہوئے اس میں اسلامی بہنوں کے
متعلق شائع ہونے والے مضامین اور دار الافتاء کی طرف سے ان کے مسائل کے شرعی حل کا
خصوصی تعارف کراتے ہوئے اس کی بکنگ اور مطالعہ کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام7 اگست 2020ء نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا مجلس بیرونِ ملک کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی مذاکرہ اور دعوتِ اسلامی کی شب و روز کارکردگی، نعت خواں اسلامی بہنوں کی تربیت سے
متعلق اور شارٹ کورسز کے معیار کو مضبوط
بنانے سے متعلق بات چیت ہوئی۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ملائیشیاء کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ اسکائپ پر مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام7 اگست 2020ء نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ملائیشیاء کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ اسکائپ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں اجتماعِ ذکرِ شہادت سے متعلق اور کارکردگی کا جائزہ پر بات چیت
ہوئی۔

مدنی مذاکرے میں
شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےہر
ہفتہ کی طرح اس ہفتے بھی رسالہ خو فناک جانور پڑھنے/سننے کی ترغیب دی سینٹرل افریقہ ریجن کے ممالک،تنزانیہ،کینیااور یوگنڈا میں بھی
اسلامی بہنوں نے خوب کو ششیں کیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ 209اسلامی
بہنوں نے رسالہ خوفناک جانور سننے کی سعادت حاصل کی۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5اگست 2020 بروز بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک
یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے ’’حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان‘‘کے موضوع پر بیان
کیا ،اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرے دیکھنے اور مدرسہ المدینہ میں داخلہ کا ذہن دیا۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی کابینہ
نیروبی،ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4، 5اگست 2020ءبروز منگل،
بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی کابینہ نیروبی،ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’حضرت عثمان غنی رضی
اللہ تعالٰی عنہ کی شان‘‘کے موضوع پر بیان کیا، اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی سے وابستہ رہتے
ہوئے دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی اوراجتماع کے اختتام پر رقت
انگیز دعا بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسہ بالغات کے زیر اہتمام سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک یوگینڈا میں5اگست 2020ء بروز بدھ سے 41 دن معلمہ مدنی قاعدہ
کورس کا آغاز ہوا۔جس میں شریک اسلامی
بہنوں کو تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ، اذکار نماز، فرض علوم، اسلام کی بنیادی باتیں
اور دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
کویت کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ
مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد

لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو
گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوفِ خدا و عشق
ِمصطفےٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخ ِطریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا
کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 6 اگست 2020 کو کویت کے ڈویژن فروانیہ میں
بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی
بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو
ہفتہ وار مدنی تحریکوں کی اہمیت کےبارے میں بتاتے ہوئے انہیں مدنی تحریکوں میں
شامل ہونے کا ذہن دیا۔
مدنی ریجن عرب شریف نگران اسلامی بہن کا زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6اگست 2020ء مدنی ریجن عرب
شریف نگران اسلامی بہن نے زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں مختلف امور پر کلام ہوا مدنی کاموں کو آگے بڑھانا جہاں
جہاں اسلامی بھائیوں میں مدنی کام ہے اور اسلامی بہنوں میں مدنی کام نہیں وہاں اسلامی بہنوں میں مدنی کاموں کاآغاز کرنا،ہفتہ
وار درس کی تعداد میں اضافہ کرناکی ترغیب
دلائی۔
مدنی ریجن بحرین کابینہ نگران اسلامی بہن کا
ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن بحرین کابینہ چشتی
بدھ 5 اگست2020ء کابینہ نگران اسلامی بہن
کا ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں دعاء شفا اجتماع کے نکات سمجھائے
گئے۔ ہفتہ وار درس پر کلام ہوا اور تمام
ذمہ داران کو انفرادی کوشش کو تیز کرنے کا ذہن دیا اور ڈیلی کے مدنی کام پر خصوصی
توجہ دلائی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام کویت
کے شہر فروانیہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم
کیں ۔ اس موقع پر تین اسلامی
بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی پیش کی۔
بنگلہ دیش میں
غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام
بنگلہ دیش کے شہر دھنمونڈی اورپنچلیش میں
بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے دو اسلامی
بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔
کامیاب
ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے
لئے فی سبیل للہ میتوں کو
غسل دیں گی۔