سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کابینہ میں ماہانہ
ڈویژن مدنی حلقہ
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ نیروبی
اور ممباسا کابینہ میں ماہانہ
ڈویژن مدنی حلقہ منعقد کیا گیاجس میں ذمہ
داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ماہانہ ڈویژن
مدنی حلقے میں ملک نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا، جس کے اختتام پر اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے
جُڑے رہنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو فقہی مسائل بھی سکھائے، امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہونے
والے ہفتہ وار سلسلے مدنی مذاکرےکے مدنی
پھولوں کی دہرائی بھی کروائی گئی نیز مدنی حلقے کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی
ہوئی۔