دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ساؤتھ افریقہ  ریجن نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور یہ ذہن دیا کہ ٹیلی تھون کلیکشن میں مزید اور اسلامی بہنوں کو شامل کریں تاکہ کلیکشن کا کام بڑھے۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اہم نکات مشورہ میں شامل کئے جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کی کارکردگی بڑھانے ، مدرسۃ المدینہ بالغات ہر کابینہ میں شروع کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  ساؤتھ افریقہ ریجن ویلکم کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شارٹ کورسز ، مدنی کام اور اس کے علاوہ کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن  کا کیپ ٹاؤن کابینہ نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ کی ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ایران میں کورس’’ مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں ١٠اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے مسکرانا ہمارے پیارے نبی ﷺ کی سنت مبارکہ ہے مسکرا ہٹ بہت سے مسائل حل کردیتی ہے کن مواقع پر مسکرانا چاہیےاورکن پر نہیں یہ بھی بتایا نیزانہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آ گاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی  ریجن کے عرب شریف اور عمان ملک نگران، قطر اور بحرین کابینہ نگران، کویت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ان کے ماہانہ شیڈول پر حوصلہ افزائی کی گئی ۔ ماہانہ کارکردگی اور دیگر کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ ٹیلی تھون کے لئے کوششیں تیز کرنے اور دیگر کارکردگیاں بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔ 

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیاکی دو کابینہ نیروبی اور ممباسا میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ترغیبی بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی نیز گزشتہ دنوں ہونے والے مدنی مذاکرہ کے سوالات و جوابات کی دہرائی بھی کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف مدنی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ  اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا کی دوکابینہ کمپالا کابینہ اور ویسٹ نائل کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 16ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ترغیبی بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی نیز گزشتہ دنوں ہونے والے مدنی مذاکرہ کے سوالات و جوابات کی دہرائی بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں  بذریعہ اسکائپ پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے انڈونیشیا ریجن کے ملک انڈونیشیا میں  سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”احترامِ مسلم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام عرب شریف ضیائی کابینہ کے ڈویژن کرم مرشدمیں بذریعہ اسکائپ  اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف ضيائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور باقاعدگی سے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔