اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں تین دن کے کورس ’’جنت اور دوزخ کیا ہیں ؟ ‘‘ کا بذریعہ نیٹ انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں جنت اور دوزخ کے بارے میں معلومات دی گئیں نیز نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور آخر میں شرکا اسلامی بہنوں نے آئندہ بھی کورسز میں شرکت کرنےکی نتیں پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داران عالمی و بیرونِ ملک سطح کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ کیا جس میں جامعات المدینہ کی طالبات سے زیادہ سے زیادہ مضامین لکھوانے پر ، تفسیر کلاسز بڑھ رہی ہیں اس سے متعلق مزید پلاننگ پر بات چیت ہوئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے سوڈان کی دو اسلامی بہنوں سے بذریعہ اسکائپ گفتگو کی جس میں کورس کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تجوید درست کرنے پر فولو اپ لیا گیا اور مدنی کاموں کی تحریک سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن کویت ڈویژن سالمییان کی ڈویژن نگران  اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں

مدنی پھول برائے دعائے حاجات اجتماع سمجھائے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلادیش کے شہر  چٹاگانگ موہانوگر زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے دنیاوی تعلیم کے ادارے دار المدینہ کے زیر اہتمام بنگلادیش کے شہر سیدپور دارالمدینہ میں تین دن کے مدنی کام کورس کا آغاز ہوا جس میں  48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں مدنی کام کیسے کرنا ہوتا ہے؟ یہ سیکھا یا جائے گا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کویت کے ڈویژن خیطان میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام29 نومبر2020ء کو مدنی ریجن کے ممالک کی  بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران اسلامی بہنیں،بحرین اور قطر کی کابینہ نگران اسلامی بہنیں اورکویت ڈویژن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمبلغہ و معلمہ تیار کرنے کےلئے ہر ہفتے مدنی حلقے لگانے کی ترغیب دلائی نیزہفتہ وار ر سالہ تعداد میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام   پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیاکی دوکابینہ نیروبی اور ممباسامیں بذریعہ نیٹ چار مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں تقریباً 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غوث پاک کا خاندان کے موضوع پر بیان کیا اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نسخۂ بغدادی اور نسخۂ جیلانی پر عمل کرنے کا ذہن دیاآخر میں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ ریجن کی تقریباً223اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں بھی دوسرے تمام ممالک کی طرح ٹیلی تھون میں اسلامی بہنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھرپور ترغیب دلائی اوراپنےمدنی عطیات دعوت اسلامی کو پیش کئے تقریبا3 اسلامی بہنوں نے اپنے زیورات بھی مدنی عطیات میں پیش کئے ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   نارتھ امریکہ ریجن کے ملک امریکا کی ڈویژن بالٹیمور کی ذمہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شرکاء بڑھانے، جاب کرنے والی اسلامی بہنوں میں مدنی کام شروع کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔