مدنی ریجن ، کویت، ڈویژن خیطان مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 دسمبر 2020ء کو مدنی ریجن ، کویت، ڈیویژن خیطان مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ذیلی تا ڈویژن جملہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے گئے ، ماہانہ
ڈویژن مدنی حلقے میں پابندی سے شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی گئی مزید پوچھے گئے سوالات پر جوابات دئیے گئے۔
ڈھاکہ چٹاگانگ ریجن اور ساؤدرن افریقہ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام10 اور 11 دسمبر2020ء
کو ڈھاکہ چٹاگانگ ریجن اور ساؤدرن افریقہ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش کی 5زون اور موزمبیق
ماریشس کی ملک کارکردگی نگران اور ملک نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز بذریعہ لنک 15 دسمبر2020ء کو نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ ہونے والے مدنی
مشورے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا گیا۔
سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ کفن دفن
اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام10
دسمبر 2020 ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ کفن دفن
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا
22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نےغسل دینے کی فضیلت ،اسکا
طریقہ، کفن پہنانے کی سنتیں وغیرہ اور خاص طور پر مستعمل پانی کے حوالے سے تربیت فرمائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس مشاورت کی رکن ذمہ دار اسلامی بہن نے سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی اسلامی بہن
کا ہفتہ وار مدنی مشورہ فرمایاجس میں کارکردگی کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ مدنی کاموں کو بڑھانے کیلئے مدنی پھولوں سے
نوازا، نئے شہروں میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے جو اہداف دئیے گئے تھےان میں
سے کچھ اہداف مکمل کیے جانے پر اسلامی بہن کی حوصلہ افزائی بھی کی اورنئی تقرریاں
کرنے کے بارے میں بھی مدنی پھول دئیے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 دسمبر 2020ء کوعالمی
مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی
بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تنظیمی تربیت کے لئے مدنی پھول دئیے ،مزید فرمایا کہ ہر
ذمہ دار خواہ کسی شعبے اور کسی سطح کی ہو ان کو اپنے شعبے کی مکمل معلومات کے لئے آن لائن کورسز کروائے جائیں گے، شعبہ تعلیم اور
مجلس رابطہ کے کام کو بڑھانے کے لئے اہم امور پر مشاورت کی ۔ اس موقع پر دیگر اراکین نے دینی کاموں کی
بڑھوتری میں درپیش مسائل پیش کئے جن کے حل کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں اپنی اپنی رائے
کا اظہار کیا اور اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا۔
مدنی ریجن رضوی
کابینہ کی نگران اسلامی بہن اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام08 دسمبر2020ء کو مدنی
ریجن رضوی کابینہ کی نگران اسلامی بہن اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کے کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی ریجن کے
ملک کویت کی ڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن
کے ملک کویت کی ڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنے ماتحت اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی
تربیت کی نیز دعائے حاجات اجتماع کے مدنی
پھول سمجھائے،مزید نیکی کے کاموں کو تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق کرنے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام
7دسمبر 2020ء کوعرب شریف ضیائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں تقريبا 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک بننے کا ذہن دیا۔
مدنی ریجن
نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی ریجن کی
بڑی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام06 دسمبر2020ء
کو مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کے
ہمراہ مدنی ریجن کی بڑی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب
شریف اور عمان کی ملک نگران اسلامی بہنیں،قطر
اور بحرین کی کابینہ نگران اسلامی بہنیں
اور کویت کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام06 دسمبر2020ء کو
عمان کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ٹیلی تھون کے لئے کوششیں کرنے پر ذ مہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
عرب شریف کی
اجمیری زون ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن
عرب شریف کی اجمیری زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کے
ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں اجمیری زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ان سے
کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت کے مدنی پھول پیش
کئے، ماہانہ کارکردگی کو مزید کیسے بہتر بنایا جا سکتا اور نیکی کے کاموں کو مزید
کیسے بڑھایا جائے اس حوالے سے نکات فراہم
کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
رسالہ نیک اعمال کے بار ےمیں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ
نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔