دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیاکی دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیاجس میں 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یومِ قُفلِ مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماه دسمبر کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں 41 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا اور کم و بیش 12اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منائے اور رسالہ خاموش شہزادہ ” 64 “ اسلامی بہنوں نے پڑھا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا  و عشقِ مصطفٰےﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام 16 دسمبر 2020ء کوعرب شریف ، ضیائی کابینہ، ڈویژن دمام میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے نیتیں کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ہند ممبئی ریجن، تھانے زون، ممبرا کابینہ میں دو دن ممبرا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ڈویژن ذمہ داران کا اور مدنی دورہ ڈویژن سطح ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پہلے دن مدنی دورہ (انفرادی کوشش ) کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کے سوالات کے مطابق زندگی گزارنے کے مدنی پھول پیش کئے۔ دعوت اسلامی کے ہرشعبےکومضبوط بنانے کا ذہن دیا نیز کارکردگی وقت پر بڑھانے کی ترغیب دلائی اور مزید اہداف بھی دئیے۔

مدنی مشورے کے دوسرے دن ممبرا کابینہ کے تھانے ڈویژن میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی تمام مشاورت و تمام ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور کابینہ نگران سے ملنے والے نکات ذیلی سطح تک شریک ذمہ داران تک پہنچاکر انہیں آٹھ مدنی کام کے تحت آئندہ کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 18 دسمبر2020ء کو  موزمبیق کے شہر ماپوتو میں بذریعہ zoomاصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد گیا جس میں تقریباً 28اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے آ خرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا اور اپنے نیک اعمال میں مزید اضافہ اور آئندہ ماہ وقت پر اپنا رسالہ جمع کراونے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ نومبر2020ء میں بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کولکتہ ، اجمیر) ،یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، عرب شریف ، کویت ، آسٹریلیا، ملبرن، ملائشیا ، کینیڈا ، ماریشس ، ،بوٹسوانا ، مزوزو ، زیمبیا ، ، اسپین ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ ، سری لنکا ، ایران ، یواے ای ، مصر میں مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے ون ڈے سیشن ”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا 1ہزار266 مقامات پر اختتام ہوا جن میں کم و بیش 24ہزار749اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے Session کو بہت پسند فرمایا، دعوت اسلامی کے لئے دعائیں بھی کی نیز18ہزار739اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور18ہزار862 دیگر شارٹ کورسز کر نے نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  نومبر 2020ء میں انڈونیشیاء میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7

روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات: 1

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع: 6

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 72

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 6

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 7


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  نومبر 2020ء میں افریقن عرب میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 15

روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع: 2

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 2

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :5


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  نومبر 2020ء میں عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار44

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27ہزار236

روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 25ہزار592

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 973

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9ہزار113

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع: 3ہزار202

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 68ہزار309

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 9ہزار879

تعداد ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ: 488

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7ہزار469

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 24ہزار694


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دعائے حاجات اجتماع 30 دسمبر کو ہوگا ۔ آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے سڈنی اور میلبرن کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ   کیا اور دعائے حاجات کے نکات پر کلام ہوا ۔

نگران اسلامی بہنوں کو اس بات کی ترغیب دلائی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ نئی اسلامی بہنوں کو اس میں شرکت کروائیں اور اس کی بھر پور تشہیر کریں تا کہ نئی اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوں نیزاس اجتماع کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں روحانی علاج کے پرچہ تقسیم کئے جاتے ہین اور 100 بار ”یا سمیع “ کا ورد بھی کروایا جاتا ہے۔

نوٹ:دعوت اسلامی کے تحت بارہ ماہ میں ایک بار دعائے حاجات اجتماع منعقد کیا جاتا ہے جس میں خاص طور پر تنگدست، بیمار، پریشان حال، بے اولاد اسلامی بہنوں کے لیے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کاچائنہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا۔

عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کا ٹیلی فونک طریقہ سمجھایا اور اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ملائیشیا کی ذمہ دار و مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں معلمات بڑھانے کا ہدف دیا گیا اور ازدیادِ حب مجلس کی کارکردگی سے متعلق بات چیت ہوئی۔