ماه  جنوری 2021 January کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم ِقفل ِ مدینہ کا اہتمام کیاگیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے ”یوم قفل“ مدینہ منایا اور کم و بیش 11اسلامی بہنوں نے ”ایام قفل“ مدینہ منائے۔ رسالہ ” خاموش شہزادہ “ 69 اسلامی بہنوں نے پڑھا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ہجویری ریجن ایران کی ملک نگران اسلامی بہن نے اپنی ڈویژن کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کا طریقہ بتایا مزید مدرستہ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کے داخلے کے لئے کوشش کرنےکی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف نوری کابینہ   میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کی نیتیں کروائیں ۔ نئی آنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ کا تعارف کروایا اور روزانہ جائزہ لینے کی نیت کے ساتھ پیش کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے کے مختلف ریجن ( لندن، مانچسٹر، اسکاٹ لینڈ، برمنگھم) کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں اجتماع کے بعد لگنے والے مدارس کے حوالے سے بات ہوئی مزید مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدارس کے مقامات اور درجہ جائزہ مفتشات کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں اسکائپ پر دو مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے۔ ایک اجتماع میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ء دعوت اسلامی نے ” دعائے حاجات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اور دوسرے اجتماع میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغہ ء دعوت اسلامی نے " دعا کی اہمیت " کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورہ لیا جس میں کفن دفن ذمہ دار عالمی سطح اور بیرونِ ملک شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ لنک شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنیں کفن دفن کی ترکیب بناتی ہیں ،اس کی تشہیر مضبوط کی جائے۔ نگران اسلامی بہن بھی کفن دفن ٹیسٹ دیں اور پھر دیگر اسلامی بہنوں کو بھی سکھائیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہن  کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں ان سے دینی کام لینے کا طریقہ اور 8 دینی کاموں میں ہفتہ وار رسالہ شامل ہوا ہے اس کی وضاحت پر بات چیت ہوئی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت انڈونیشیاء میں دسمبر2020ء میں ہونے والے  اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع: 2

ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 43

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 3

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 7


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت افریقین عرب میں دسمبر2020ء میں ہونے والے  اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 15

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع : 2

ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 17


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن،عرب شریف ملک نگران  اور زون نگران اسلامی بہنوں کا ”کابینہ عطاری“ میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران کے ساتھ کابینہ سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

زون نگران اور ملک نگران اسلامی بہن نے رسالہ کارکردگی بڑھانے، گھر درس کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلوائی ۔ اپنے علاقہ میں نئے اجتماع شروع کرنے کا ہدف لیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  مدنی ریجن، مدنی ریجن کے ملکوں عرب شریف، عمان، قطر، کویت اور بحرین میں ہر ماہ کی طرح دسمبر 2020 میں بھی ڈیلی کلاسز کا سلسلہ ہوا جن میں فقہ کی 13 کلاسز میں 154 اور تفسیر کی 12 کی کلاسز میں 176 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  مدنی ریجن کے ملک کویت کے تین ڈویژنز میں ہفتہ دعائے حاجات کے سلسلے میں سیشن منعقعد کئے گئےجن میں36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ “کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ روحانی علاج بتائے گئے۔ 100 بار یا سمیع کا ورد کرکے دعا کا سلسلہ ہوا ۔