مدنی ریجن
نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کی پہلی بڑی سطح کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کی پہلی
بڑی سطح کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں عرب شریف اور عمان کی
ملک نگران ، قطر اور بحرین کی کابینہ نگران، کویت سے ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں تربیت کا مدنی پھول پیش کیا گیا۔ روز
مدنی خبریں دینے ، ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور نیکی کی دعوت دینےکی ترغیب
دلائی گئی۔
مدنی ریجن،
عرب شریف کی عطاری کابینہ کی تمام شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 30 دسمبر 2020 ء کو مدنی ریجن، عرب شریف کی عطاری کابینہ کی
تمام شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ
مدنی مشورہ ہوا کابینہ نگران اور زون نگران نے بھی شرکت کی۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات بڑھانے،آن لائن کورسز زیادہ سے زیادہ کروانے،ہفتہ
وار رسالہ زیادہ سے زیادہ پہنچانے کے مدنی
نکات پر کلام کیا۔
مدنی ریجن،
زون حجازی اور زون صدیقی کے چار ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماعات

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف، مدنی ریجن، زون حجازی اور زون صدیقی کےچار ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماعات
منعقد ہوئے جن میں51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر و
شکر کا ذہن دیا۔ آخر میں روحانی علاج کا
سلسلہ بھی ہوا ۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک کینیا کی دونوں کابینہ نیروبی اور ممباسامیں مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دونوں کابینہ
نیروبی اور ممباسامیں اس ماہ دسمبر 2020 ء میں ملک نگران اسلامی بہن اور کا بینہ
ذمہ داران نے ماہانہ مدنی مشورے لئے دونوں کابینہ میں 5 ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے
گئے۔
ایک ماہانہ
اجتماع یہاں کی مقامی زبان میں اور ایک ماہانہ اجتماع انگلش زبان میں کیا گیا۔ہر
ہفتہ رسالہ سننے، سنانےاور کارکردگی لینے کا سلسلہ ہوا ۔ مزید ذمہ داران کی تر بیت
کے لیے ماہانہ تربیتی حلقہ اور عوام اسلامی
بہنوں کی اصلاح کے لئے نیک اعمال اجتماع کا اہتمام بھی کیا گیا۔ کفن دفن کی تربیت
اور شارٹ کورسز کے تحت کورس مسکرانا سنت ہے اس کی بھی ترکیب کی گئی۔

اسلامی بہنوں
کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 29
دسمبر 2020ء کو عالمی مجلس شعبہ اصلاح اعمال کی نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے ”اصلاح اعمال“کے حوالے سے مدنی ریجن کی ملک ذمہ داران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں کارکردگی کا جائزہ لیا اورمدنی پھول پیش
کئے۔ مزید ذاتی جدول کو جمع کروانے، ماتحتوں کا چیک کرنے کا بھی ذہن دیا،اصلاح
اعمال اجتماع اور نیک اعمال کے اہداف پیش
کئے گئے جس پر شریک اسلامی بہنوں نے نیتیں
کیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عمان روی ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاح ِاعمال
اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں تقریباً 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن
نے اسکائپ کے ذریعے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا جس
پر موجود اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن کے شہر کویت کی اسلامی بہن سے اصلاح اعمال شعبہ
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نیک عمل کے
رسالے بڑھانے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اصلاح اِعمال اجتماع کروانے کی نیت کی گئی۔

لاک ڈاؤن کی
تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف ِخدا و عشق ِمصطفےٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم
جذبہ کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا
کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی
مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام 28دسمبر2020ءکویت ، خیطان ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی ریجن سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی
بہن نے اسکائپ کے ذریعے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو روزانہ جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس
پر شرکانے نیتیں کیں۔
زون نگران
اسلامی بہن کا شعبہ اور کابینہ کی اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند ممبئی ریجن، چنئی زون میں زون
نگران اسلامی بہن نے شعبہ اور کابینہ کی
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی کام کے بارے میں
مدنی پھول سمجھائے اور نئی اسلامی بہنوں کا تعارف کروایااور زیادہ سے زیادہ مدنی
کام کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن، چشتی کابینہ ، ملک بحرین، ڈویژن فیضان
غریب نواز میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 10اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
مبلغۃٔ
دعوتِ اسلامی نے” خوفِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ اللہ پاک کی اطاعت کریں اور نمازو روزہ کی پابندی کا ذہن دیا نیز نماز و
روزہ کی غفلت کی تباہ کاریاں اور آخرت میں ملنے والے عذاب سے آگاہ بھی کیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے پیارے آقا ﷺ کی زندگی کے چند خوبصورت واقعات سنائے جنہیں اسلامی
بہنوں نے بہت شوق اور محبت سے سنا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلادیش کے شہر کومیلہ زون میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔