اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات اوورسیز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مزید سابقہ ماہ کی کارکردگی سے اس کا تقابل بھی کیا گیا نیزآئندہ ماہ کے اہداف دیئے گئے اورماہانہ کارکردگی مرتب کرکے ذمہ داران کو جمع کروائی گئی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔اسی سلسلے میں کولکتہ ریجن ، کٹک زون کے تقریبا 58 طالبہ اسلامی بہنوں نے رسالہ کا سنا اور مطالعہ کیا ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ بنام ” شان رفاعی “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔اسی سلسلے میں کولکتہ ریجن کی تقریبا ً 6376اسلامی بہنوں نے مطالعہ کرنے اور سماعت کرنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی نگران اسلامی بہن نے 4جنوری 2021ء میں  دونوں کابینہ نیروبی اور ممباسا کی کا بینہ نگران اور دیگر تمام شعبہ ذمہ داران اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی مدنی کاموں کو بڑھانے کی کوششوں کو سراہا گیا اور کارکردگی وغیرہ جمع کروانے میں بہتری کا ذہن دیا۔نئے سال کے شروع میں ہی مدنی کاموں کو مز ید بہتر بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت دینے، مدرسۃ المد ينہ با لغات کھو لنے اور کفن دفن کورسز کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا ، کابینہ نیروبی میں ڈیلی کلاسز ”علم دین کا حلقہ“  ماہ اکتوبر 2020ء میں شروع کیا گیا۔

اب جنوری 2021 تک اللہ کے کرم سے جاری ہےاس 15منٹ کے حلقہ میں اسلامی بہنیں بہت شوق سے شرکت کرتی ہیں بزر گا ن دین کے واقعات اور دیگر حکایات وغیرہ سن کر نیک اعمال کرنے کا جذبہ ملتا ہے۔ مبلغہ دعوت اسلامی وقتاً فوقتاً دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی بھی تر غیب دلا تی رہتی ہیں۔


ملک کینیامیں ڈیلی کلاسز

Thu, 7 Jan , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیامیں ماہ جولائی 2020 میں ڈیلی کلاسز ”صراط الجنان کی تفسیر القرآن“ کا آغازکیا گیا اور اللہ کے کرم سے جنوری 2021 میں بھی جاری ہے اس 15منٹ کی کلاس کو اسلامی بہنیں بہت شوق سےجوائن کرتی ہیں ۔

اس کورس میں 3اٰیات کی تلاوت اور تفسیر سننے کی سعادت ملتی ہے اور مبلغۂ دعوت اسلامی وقتاً فوقتاً دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی بھی ترغیب دلا تی رہتی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام بروز ہفتہ2جنوری 2021 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں نیک اعمال کی ترغیب د لانے کےلئے ماہانہ اجتماع برائے اصلاح اعمال کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا ً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نیک اعمال کے سوالات سمجھا تے ہوئے آسانی کے ساتھ عمل کا طریوہ بتایا نیزموبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا گیا۔اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  عمان میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اصلاحِ اعمال زمہ دار اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے موزمبیق کی ملک کارکردگی نگران اور موریشس کی ملک نگران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں دینی کاموں میں آنے والے مسائل تنظیمی طریقہ کار کے مطابق حل کروانے اور موریشس میں ملک مشاورت مکمل کرنے پر بات چیت ہوئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں     بحرین ڈویژن فیضان رضا میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ملک ایران میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 8 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اپنے نیک اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف اجمیری زون کے چار 4ڈویژن اور ایک ذیلی حلقے میں دعائےحاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روحانی علاج بتائے نیز کس وقت دعا مانگی جائے اور حاجات کیسے مانگی جائیں کےبارے بیان کیا۔