دعوتِ اسلامی کے تحت  چند روز قبل چٹاگانگ ریجن نگران اسلامی بہن کا چٹاگانگ ریجن کی 4زون چٹاگانگ مہنوگر،چٹاگانگ نارتھ،فنی اور ہل ٹریک کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا جذبہ دلاتے ہوئےذمہ داران کی تقرری اوردینی کاموں کو بڑھانے کا ہدف دیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران میں تین دن پر مشتمل کورس بنام” بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو بیٹی کی پرورش،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں تربیت کی اور مختلف نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش سلہٹ ریجن  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سلہٹ،حابی گنج اور کومیلا کی زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سلہٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے ”اصلاحِ اعمال“ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں بذریعہ اسکائپ  اصلاح اعمال ماہانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رسالہ نیک کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا گیا۔اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام افریقہ ریجن کے ملک کینیامیں ماہ جولائی 2020 میں ڈیلی کلاسز ”صراط الجنان کی تفسیر القرآن“  کا آغازکیا گیا جو فروری 2021 میں بھی جاری ہے اس 15منٹ کی کلاس کو اسلامی بہنیں بہت شوق سےجوائن کرتی ہیں ۔

اس کلاس میں 3اٰیات کی تلاوت اور تفسیر سننے کی سعادت ملتی ہے اور مبلغہ دعوت اسلامی وقتاً فوقتاً دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی بھی تر غیب دلا تی رہتی ہیں۔

دعوت ِاسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت  کی نگران اسلامی بہن کا عالمی سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن، شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبۂ تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ لِنک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام مذکورہ بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مدنی مشورے میں اسپیشل مجلسِ رابطہ کے کام کا طریقہ ، ٹیم بنانے،ذمہ داری کی سطح طے کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کام کرنےکے انداز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مجلس اصلاح اعمال کے تحت کابینہ فیروز پور کی ڈویژن کاہنہ نو میں سنتوں بھرےاجتماعِ پاک کا انعقاد ہوا جس میں 25 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے علم دین سیکھنے کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیا اورنماز کی شرائط کو تفصیلاً سمجھا ئی نیز ذمہ دار اسلامی بہن نے گناہوں سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی کروائی جبکہ دعا و صلوۃ و سلام پر اس اجتماع پاک کا اختتام ہوا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال  کے زیراہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف، نوری کابینہ، ڈویژن فیضان خدیجۃ الکبریٰ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً 7اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  مدنی ریجن، عرب شریف ، حجازی زون نگران اسلامی بہن نے فاروقی کابینہ اور عثمانی کابینہ کی ذیلی تا کابینہ ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں 16ذمہ دار نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوت اسلام نے مدنی مشورے میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رمضان المبارک کےنکات سمجھائے اور 8دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی ریجن  قطب مدینہ کابینہ میں بذریعہ اسکائپ چند روز قبل مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ کابینہ سطح پر شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں نیک اعمال کے شعبے اور شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن شامل ہوئیں۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی مذاکرہ اور اجتماع پاک میں پابندی سے شرکت کرنے اور کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عمان، ابراہیمی کابینہ اور شفائے کابینہ میں ریجن سطح اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح ذمہ دار اسلام بہن نے مدنی مشورے میں کارکردگی فارم سمجھاتے ہوئے اصلاح اعمال شعبے کے کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی مزید وقت پر کارکردگی دینےکے نکات پر گفتگو ہوئی۔

دعوت ِاسلامی کے تحت مدنی ریجن بحرین کی قادری کابینہ اور چشتی کابینہ کا  ملک بحرین میں گزشتہ ہفتہ 6 مقامات پر ون ڈےسیشن کاسلسلہ ہوا

جس میں64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے’’ غفلت کا انجام ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرے بیان سیشن میں شرکت اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔