شیخ ِطریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ  نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا لہذاملک و بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی کارکردگئ ملاحظہ فرمائیے ۔

روزانہ رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 112,124

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 32,231

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 40,754

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 79,741

1200 درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 61,426

313 باردرود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 102,664

12 منٹ مطالعہ کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 90,991

نفل روزوں کی نیتیں کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 25,178

نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14,755

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12,222

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔ گزشتہ ہفتہ امیرِ اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”اذان کی برکتیں“  پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’ اذان کی برکتیں ‘‘پڑھنے سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد7لاکھ58ہزار37 ہے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  ساؤدرن افریقہ میں دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں موزمبیق کی کابینہ بیرا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

موزمبیق کی ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ون ڈے سیشن اور ہفتہ وار اجتماع شروع کرنے مدنی مذاکرہ سننے نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک کویت کی اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاحِ اعمال کا نیو فارم سمجھایا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ ایام عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا یورپین یونین ریجن نگران اور مقامی اجیر اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا ۔

جس میں نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بتائی نیزجہاں دینی کام نہیں ہےوہاں کےلئےمعلمات مبلغات اور مدرِّسات تیار کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ ایام عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا سوڈان کی اسلامی بہنوں سے بذریعہ واٹس اپ انفرادی کوشیش کا سلسلہ ہواجس میں اسکول کی ٹیچرز و طالبات کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مجلسِ رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ ایام ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر مرادآباد میں مجلسِ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیت اسلامی بہن کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ِپاک میں شرکت کی عوت دیتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کاذہن دیا جس پر شخصیت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعِ پاک میں شرکت کی نیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہند ، صوبہ مہاراشٹر ، ممبئی ریجن ، ناگپور زون ، ناگپور کابينہ اور چندر پورکابینہ ہبلی زون کے بیلگام کابینہ میں نیک اعمال  اجتماع ہوا جس میں 60اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےاجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوفکرِ آخرت و قبروحشر کی تیاری کا ذہن دیتےہوئے نماز کے فضائل اور اذان کی فیوض و برکات کےموضوع پر بیان کیااور مدنی انعامات نمبر 1 سے 10 تک پر آسانی کے ساتھ عمل کرنے پر نکات دئیے۔ نیز اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق کئے جانے والے سوالات کے بارے میں جوابات دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  ہند ممبئی ریجن ہبلی زون سرسی کابينہ کے سرسی ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورہ کا انعقاد ہواجس میں ہبلی زون کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے رمضان المبارک کے اہم نکات پر گفتگو فرمائی اور اسکے مطابق ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربيت کرتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں ممبئی ریجن تھانے زون ممبرا کابینہ شملہ پارک ڈویژن میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی دورہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی مرکز کی جانب سے ملے ہوئے مدنی پھول فراہم کرتے ہوئے اہداف دئیے نیز تقرری جلد مکمل کرنے کا ذہن دیاجبکہ محفلِ نعت کے شعبے کو بھی مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ہندممبئی ریجن ،تھانے زون ، واشی کابینہ،نیرول ڈویژن میں مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ، نیک بنانے خوف خدا و عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت کے عظیم جذبے کے تحت شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماع پاک میں پیٹ کا قفلِ مدینہ کے موضوع پر بیان کیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ پُر کرکے اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زيراہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن واشی کابينہ کے اولوے اور نیرول ڈویژن ،ممبرا کابینہ کے کؤسہ ڈویژن ميں مجلسِ تجہیز و تکفین کے تحت تربيتی اجتماع منعقد ہوا جس ميں 73 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ممبرا کابینہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اس تربيتی اجتماع ِپاک ميں میت کو غسل دينےکا طريقہ اور فضيلت بتائی نيز کفن کاٹنے اورکفن پہنانے کا طریقہ بھی بتايا ساتھ ہی شعبہ کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔

اسلامی بہنوں نےاپنی نيتوں کا اظہار کیا نیز 11 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کر کے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔