دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران میں ون ڈے سیشن بنام ”واقعۂ معراج کورس“کا انعقاد کیاگیا جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔