
اسلامی
بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن آسٹریلیا،
ملک سڈنی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سڈنی کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
مکتبہ المدینہ
کے مسائل پر بات ہوئی، لاک ڈاون ہو جانے کی صورت میں تمام بستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا
ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے آرڈر
، بکنگ کے مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی
۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یو کے ریجن
نگران اسلامی بہن نے ایک کابینہ کی نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے مسائلِ پر بات ہوئی۔
مدنی مشورے
میں تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا ۔ تقسیمِ رسائل کے شعبے کے تحت پیکیجز کے ذریعے
کتب و رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا گیا ۔
مدنی ریجن،
ملک کویت ، کویت کی ملک مشاورت نگران اور ڈویژن نگران
اسلامی بہن کامدنی مشورہ

مجلس بین
الاقوامی امور کی رکنِ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مجلس بین
الاقوامی امور کی رکن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ہند کولکتہ ریجن و زون اور
کراچی ریجن و زون کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں شب و روز پر کابینہ
سطح تک تقرری کرنے کی خبریں احسن انداز میں بنانے اور ماہ نامہ فیضانِ
مدینہ کے تحت ہونے والے تحریری مقابلہ کے لئے مضامین لکھوانے اور اس کی کارکردگی پیش
کرنے کے اہداف طے ہوئے ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی
مجلس بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور
بیرونِ ملک میں مقیم عالمی مجلس بیرونِ
ملک کی اراکین نے شرکت کی
عالمی مجلس
کی نگران اسلامی بہن نے اپنے اپنے ریجن میں کام کی نوعیت دیکھتے ہوئے کام کو آسان بنادینے کا ذہن دیا۔ ون ڈے سیشن جاری رکھنےاور جامعۃُالمدینہ،
دارُالمدینہ اور مدرستہُ المدینہ ” گرلز“ کھولنے کی ترغیب دلائی۔نیکی کی دعوت
کو عام کرتے ہوئے ہر بلڈنگ، ہر گلی میں نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی
کے ذریعے اہتمام گزشتہ دنوں موریشس کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا
جس میں ملک نگران اور دیگر جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ملک نگران
اسلامی بہن نے مجلس رابطہ اور ڈونیشن بکس
ذمہ دار اسلامی بہنوں سے اذدیادِ حب کے اہم نکات پر مدنی مشورہ لیا اور ہدف بھی دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران کی نگران اسلامی بہن نے ایک شخصیت خاتون سے ملاقات کی اور انہیں نیکی
کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے،ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے، شارٹ کورسز میں داخلہ لینے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مورشیس کی اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران اور دیگر ذمہ داران نے
شرکت کی۔
ملک نگران
اسلامی بہن نے رابطہ برائے شخصیات اسلامی بہن ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن اور اذدیاد
حب کے اہم نکات پر مدنی مشورہ لیا اور ہدف بھی دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ ہفتے بیرون ممالک ” اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں بیرون ممالک ہند (دہلی،ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، جرمنی ، ہالینڈ، ناروے ،ڈنمارک ، یوکے ( مانچسٹر ، لندن ، بریڈفورڈ ، برمنگھم ) سری لنکا ،
تنزانیہ ، موریشس ، ترکی ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں ، چائنہ ، ملائشیا ، کویت ، عرب شریف شامل ہیں ۔
ان مقامات پر منعقد ہونے والے کورس کی تعدادتقریباً 1ہزار 190 ہیں جن میں کم و بیش 26ہزار505
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن ،عرب شریف ،غزالی کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوتِ اسلامی نے ”صحابيات اور دین کی خاطرقربانیاں “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ اس اجتماع میں ملک نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت
کی۔
رکن عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا ایسٹ
افریقہ اور سینٹرل افریقہ ریجن میں مدنی
مشورہ

اسلامی
بہنوں کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رکن عالمی مجلس شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ایسٹ افریقہ
اور سینٹرل افریقہ ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ
بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں
اجتماع کے بعد لگنے والے مدارس اور درجہ جائزہ مفتشات کے بارے میں بات ہوئی ۔
رکن عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا یورپین یونین ریجن میں مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گزشتہ دنوں رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی
ذمہ دار اسلامی بہن کا یورپین یونین ریجن
کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں اجتماع کے بعد لگنے والے
مدارس اور درجہ جائزہ مفتشات کے بارے میں بات ہوئی ۔