دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں ون ڈے سیشن بنامA Night Journeyکا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک عرب شریف میں ون ڈے سیشن بنامA Night Journeyکا انعقاد کیا گیا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن اور ترکی ، ہند کی ملک و ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا۔

جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیااور بیرون ملک اگر اجیر کرنا ہو تو اس کا طریقہ سمجھایانیز دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسےاہم امورپرتبادلہ خیال ہوا۔ 


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بذریعہ لنک مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اور شعبہ شارٹ کورسز کی عالمی سطح و  بیرون ملک شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو انگلش زبان میں کورسز کروانے کےحوالےسےنکات بتائےاور کورسز کےحوالےسےاسلامی بہنوں کواہم مدنی پھول بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف میں 3 دن پر مشتمل فیضانِ زکوۃ کورس کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوۃ سےمتعلق شرعی معلومات فراہم کیں اوردیگرفرض علوم کورس کرنے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اورت مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند دہلی ریجن کشمیر زون کے شہر شرینگر شالیمار میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں تقریباً 102 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنت کے مطابق غسل میت کا عملی طریقہ سکھایا اور غسل دینے کے فضائل نیز اسراف سے بچنے کاذہن دیا اور مستعمل پانی کے احکامات بتاتےہوئےہفتہ واراجتماع پاک میں شرکت کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کہ ملک یوگینڈا کی 2کابینہ میں واقعہ معراج آن لائن کورس کاانعقاد ہواجس میں18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے معراج کی حکمتیں مشاہدات معراج کے بارے ميں عقیدہ اور رجب المرجب کے فضائل پر بیان کیا اور واقعہ معراج کی نسبت سے اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی اور کتاب فیضانِ نماز کے مطالعہ کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام    گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا کی 2کابینہ میں بذریعہ اسکائب اجتماعات کا انعقاد ہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے برکاتِ صدقات کے موضوع پر بیان کیااور دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کےبارےمیں معلومات فراہم کیں جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ہندکلکتہ ریجن پٹنہ زون بہارکے مختلف شہروں میں  ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں 454 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےدنیا نے ہمیں کیا دیاہے کے موضوع پر بیان کیا اوردعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےبارےمیں معلومات فراہم کیں جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت  گزشتہ دنوں ہند کلکتہ ریجن پٹنہ زون سہسرام کابینہ کے 2 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جس میں 72 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔

اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نےاسلامی بہنوں کونیک اعمال رسالےسےمتعلق معلومات فراہم کیں اورروزانہ نیک اعمال رسالےکاجائزہ لینےکاذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ کلکتہ ریجن کے پٹنہ زون میں ہونے والے روزانہ مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اندور پٹنہ زون میں محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 141

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 44

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 25

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 293

روزانہ 1200 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 82

روزانہ 313 بار درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 326

روزانہ 12 منٹ مطالعہ کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :74

نفلی روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:161

نفلی روزہ کی نیت کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد:70


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں عالمی مجلس اورمجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ملک و بیرون ملک کی مقیم اراکین عالمی مجلس اور اراکین مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس کی نگران اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر نکات دیئے اور ان نکات کو ذیلی سطح تک پہنچانے کا ہدف دیا ۔ بعد ازاں اراکین نے دینی کاموں کی ترقی کے لئے مشورے دیئے اور اپنے اپنے مسائل پیش کئے جن پر باہمی مشاورت سے نکات بنائے گئے ۔