اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں ممبی ریجن تھانے زون ،ممبرا کابینہ ،امروت نگر ڈویژن ممبئی سینٹرل محمد علی روڈ کابینہ وملاڈ کابینہ میں تجہیزو تکفين تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا نیز دورانِ تربیت اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ اور کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔