اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن  کےتحت گزشتہ دنوں ریجن یوکے کے زون برمنگھم کی کابینہ مڈلینڈ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں مڈلینڈ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ بتایا اورکفن دفن کاطریقہ سکھایانیز اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ،اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔