
دعوت اسلامی کے
زیراہتمام ہند ممبئی ریجن ہبلی اور بنگلور زون میں شعبہ تعليم و رابطہ کی رکن زون اسلامی بہن نے شعبہ تعليم کی رکن کابينہ اسلامی
بہنوں کا مدنی
مشورہ لیا۔
رکنِ زون اسلامی بہن نے فضائل رجب بیان کرتے ہوئے رجب و شعبان میں شخصيات اجتماع منعقد کرنے ،
شخصيات کو نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ، بیانات کا جدول، بیانات کے موضوعات اور
مدنی عطیات کے لئے شخصيات کا ذہن بنانے کے لئے مدنی پھول دیئےنیزشخصيات کو ماہنامہ
فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور رمضان المبارک میں فیضانِ تلاوت کورس کرنے کا ذہن
دینے کی ترغيب دلاتے ہوئےمدنی عطيات اور مدنی حلقے کا ہدف دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی
ریجن تھانے زون ، بھیونڈی کابينہ ،
کوٹرگیٹ ڈویژن میں شعبہ تعليم و رابطہ کے تحت سلائی اینڈ آرٹ کلاس میں گھر درس کا انعقاد ہواجس میں
12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
امیر
اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ کی کتاب فیضان سنّت
سے درس دیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن
دیا۔
مدنی ریجن
ملک عرب شریف میں ون ڈے سیشن اور
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ریجن عرب شریف کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز پہلے8 ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات
اوربذریعہ نیٹ 15 ون ڈے سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 282 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ہفتہ وار
اجتماعات میں جھگڑےکے نقصانات کے
موضوع پر بیانات ودعا کا سلسلہ ہوا جبکہ
ون ڈےسیشن میں دعوت اسلامی کےدینی کاموں کواحسن انداز میں کرنے سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا اپنے ممالک کی
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ریجن عرب شریف کی
نگران اسلامی بہن کا عمان کی ملک نگران،
قطراور بحرین کی کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
ہوا۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور انہیں اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔مدنی
مشورےمیں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔

دعوت ِاسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں مدنی ریجن کویت خیطان ڈویژن میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں آٹھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے گزشتہ دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داراسلامی
بہنوں کی تربیت کی اوردعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے مدنی پھول پیش
کئے نیزسالانہ ڈونیشن کےلئے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔

شیخ ِطریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا لہذاملک و بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کے
دینی کاموں کی کارکردگئ ملاحظہ فرمائیے ۔
روزانہ رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 112,124
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 32,231
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 40,754
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :
79,741
1200 درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 61,426
313 باردرود
پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 102,664
12 منٹ مطالعہ کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 90,991
نفل روزوں کی نیتیں کرنےوالی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 25,178
نفل روزہ
رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14,755
تہجد پڑھنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12,222
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں
تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں
پاکستان اور
بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں
کی رسالہ اذان کی برکتیں پڑھنے سننے کی کارکردگی

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی
کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔ گزشتہ ہفتہ امیرِ اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے رسالہ”اذان کی
برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
پاکستان اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں
کی رسالہ’’ اذان کی برکتیں ‘‘پڑھنے سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے
مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد7لاکھ58ہزار37 ہے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤدرن افریقہ میں دینی
کاموں میں ترقی کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ میں دینی کاموں میں ترقی کے حوالے
سے مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں موزمبیق کی کابینہ بیرا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
موزمبیق کی ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ون ڈے سیشن اور ہفتہ
وار اجتماع شروع کرنے مدنی مذاکرہ سننے نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا
ذہن دیا۔
مدنی ریجن کے
ملک کویت کی اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن
کے ملک کویت کی اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاحِ
اعمال کا نیو فارم سمجھایا نیز شعبے کے
دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ ایام عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن کا یورپین یونین ریجن نگران اور مقامی اجیر اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک
مدنی مشورہ ہوا ۔
جس میں نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بتائی نیزجہاں دینی کام نہیں ہےوہاں کےلئےمعلمات
مبلغات اور مدرِّسات تیار کرنے کا ذہن دیا ۔
عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا
سوڈان کی اسلامی بہنوں سے بذریعہ واٹس اپ
انفرادی کوشش کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ ایام عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن کا سوڈان کی اسلامی بہنوں سے بذریعہ واٹس اپ انفرادی کوشیش کا سلسلہ ہواجس میں
اسکول کی ٹیچرز و طالبات کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
مرادآباد میں مجلسِ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا شخصیت اسلامی بہن کے
گھر جاکر ملاقات

دعوتِ اسلامی کی مجلس مجلسِ رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ ایام ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر مرادآباد میں
مجلسِ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیت
اسلامی بہن کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ِپاک میں
شرکت کی عوت دیتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کاذہن دیا جس پر شخصیت اسلامی
بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعِ پاک میں شرکت کی نیت کی ۔