شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اپریل 2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سےعرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 92 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 37 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 22 اسلامی بہنوں نے ایام قفل منانے کی سعادت حاصل کی۔