
دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہند ،
صوبہ مہاراشٹر ، ممبئی ریجن ، ناگپور زون ، ناگپور کابينہ اور چندر پورکابینہ ہبلی
زون کے بیلگام کابینہ میں نیک اعمال
اجتماع ہوا جس میں 60اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےاجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کوفکرِ آخرت و قبروحشر کی تیاری کا ذہن دیتےہوئے نماز کے فضائل
اور اذان کی فیوض و برکات کےموضوع پر بیان کیااور مدنی انعامات نمبر 1
سے 10 تک پر آسانی کے ساتھ عمل کرنے پر نکات دئیے۔ نیز اسلامی بہنوں کو نیک اعمال
سے متعلق کئے جانے والے سوالات کے بارے میں جوابات دئیے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی
ریجن ہبلی زون سرسی کابينہ کے سرسی ڈویژن
میں ماہانہ مدنی مشورہ کا انعقاد ہواجس میں
ہبلی زون کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے رمضان المبارک کے اہم نکات پر گفتگو فرمائی اور اسکے مطابق
ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربيت کرتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید احسن انداز میں کرنے
کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن تھانے زون ممبرا
کابینہ شملہ پارک ڈویژن میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی دورہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی مرکز کی جانب
سے ملے ہوئے مدنی پھول فراہم کرتے ہوئے اہداف دئیے نیز تقرری جلد مکمل کرنے کا ذہن
دیاجبکہ محفلِ نعت کے شعبے کو بھی مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی ۔
ممبئی ریجن کے تھانے زون کی واشی کابینہ میں
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ہندممبئی ریجن ،تھانے
زون ، واشی کابینہ،نیرول ڈویژن میں مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ، نیک بنانے خوف
خدا و عشق مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت کے
عظیم جذبے کے تحت شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63نیک اعمال کو اپنی زندگی
میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 20
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماع پاک میں پیٹ کا قفلِ مدینہ کے
موضوع پر بیان کیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ پُر کرکے اپنی ذمہ دار
کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زيراہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی
ریجن واشی کابينہ کے اولوے اور نیرول ڈویژن ،ممبرا کابینہ کے کؤسہ ڈویژن ميں مجلسِ
تجہیز و تکفین کے تحت تربيتی اجتماع منعقد ہوا جس ميں 73 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ممبرا
کابینہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اس تربيتی اجتماع ِپاک ميں میت کو غسل
دينےکا طريقہ اور فضيلت بتائی نيز کفن
کاٹنے اورکفن پہنانے کا طریقہ بھی بتايا ساتھ ہی شعبہ کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔
اسلامی
بہنوں نےاپنی نيتوں کا اظہار کیا نیز 11
اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کر کے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔
ممبئی ریجن کے تھانہ زون میں شعبہ تعلیم و رابطہ
ذمہ دار کابذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چند روز پہلےہندممبئی ریجن ، تھانہ زون میں شعبہ تعلیم و رابطہ رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں بھیونڈی ، کلیان ، ممبرا ،واشی
کابینہ کی شعبہ تعلیم و رابطہ کی کابينہ و
ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے رمضان شریف کے نکات پیش کئےاور مدنی مرکز کے
طریقہ کار کے مطابق مدنی کاموں کرنے کا
ذہن بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کے
حوالے سے بھی مدنی پھول پیش کئے نیزشخصیات
اسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط کرنے کا ذہن بھی دیا ۔

دعوت
ِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت گزشتہ
دنوں بیرون ممالک میں اسلامک ہیروز
کورس کا انعقاد کیا گیا یہ کورس 1190 مقامات پر منعقد ہواجس میں26505 اسلامی بہنوں کی تعداد رہی ۔
بیرون ممالک کی مختلف ریجنز ہند (دہلی ، بمبئی ، اجمیر ، کلکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، جرمنی ، ہالینڈ، ناروے ،ڈنمارک یوکے ( مانچسٹر، لندن ، بریڈفورڈ
، برمنگھم ) سری لنکا ، تنزانیہ ، موریشس ، ترکی ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں ، چائنہ ، ملائیشیا ، کویت ، اورعرب شریف شامل ہیں ۔جبکہ کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو اسلام کے مجاہدین کے بارے میں بتاتے ہوئے حضرت ِعمر فاروق اعظم رضی
اللہ عنہ اور حضرتِ
علی کرَّمَ اللہ ُوجہہ الکریم کی
اسلام کے لئے دی ہوئی عظیم قربانیوں اور
فتوحات کے بارے میں معلومات فراہم کیں گئیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی
بہنوں کے جنوری 2021 کے
دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ
فرمائیے۔
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد 4
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ِپاک کی تعداد: 2
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 50
علاقائی دورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:3
مدنی مذاکرہ سننے والوں والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7
وصول ہونے والے اصلاحِ اعمال کے رسائل کی تعداد: 6

دعوتِ اسلامی کے تحت افریقن عرب میں نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے جنوری 2021 کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔
روزانہ
گھر درس دینے والوں کی تعداد 15
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع ِپاک کی تعداد: 2
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
22
علاقائی
دورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4
مدنی
مذاکرہ سننے والوں والی اسلامی بہنوں کی تعداد ی تعداد: 9
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 12
بین
الاقوامی اموراسلامی بہنوں
کی جنوری 2021 ءکے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کو عام
کرنے کے جذبے کے تحت بین الاقوامی اموراسلامی بہنوں کی جنوری 2021 ءکے دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی ملاحظہ کیجئے۔
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2222
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد: 29885
مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد : 1105
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی
تعداد: 11179
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد : 3306
ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 84007
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 26824
ہفتہ وار علاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
: 11515
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کی تعداد: 535
ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 9295
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 27829

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف رضوی کابینہ بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے
میں بریفنگ دیتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔
مجلس
شارٹ کورسزکے تحت بیرون ملک میں 3دن پر مشتمل بیٹی کا کردار کورس کا انعقاد

دعوت
ِ اسلامی کے شعبہ مجلس شارٹ کورسزکےتحت بیرون ملک میں3 دن پر مشتمل ” بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں بیرون ملک ہندکے مختلف ریجنز
(دہلی ، بمبئی ، اجمیر ، کلکتہ ریجن ) امریکہ ،کینیڈا ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، ہالینڈ، ڈنمارک ، یوکے ( مانچسٹر ، لندن ، بریڈفورڈ
، برمنگھم،آئر لینڈ ) سری لنکا ، تنزانیہ ، ترکی ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں (چٹاگانگ ، کومیلا ریجن) ، چائنہ ، ملائیشیا ، عرب شریف ،کویت ،قطر شامل ہیں ، مقامات کی
تعداد 1132 اور شرکا کورس کی تعداد
28202 رہی۔
شرکاکورس
نے کورس کے بارے میں اچھے تاثرات کا اظہار کیانیز کورس کے آخر میں 19269 اسلامی
بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور 11989 شرکا نے کتاب ’’پردے کے
بارے میں سوال جواب‘‘کا مطالعہ کرنے نیز 18060 اسلامی بہنوں نے دیگر شارٹ
کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔