دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام07 اپریل2021ء کوقطب مدینہ کابینہ مدنی   ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو رسالہ نیک اعمال اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کےشعبہ  شب وروز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ کے ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تنزانیہ،کینیااور یو گینڈا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول دینے، دینی کاموں کی مدنی خبریں دینے،ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے پڑھانے اور اس کے بارے میں فیڈ بیک دینے، ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریر ی مقابلے میں حصہ لینے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی تر غیب دینے کے بارے میں مدنی پھول دئیے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت گزشتہ دنوں عرب شریف عطاری کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد  ہوا جس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک موزمبیق ( Mozambique )میں 8 دن پر مشتمل” رمضان کیسے گزاریں؟ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال رمضان ،لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات سے بریف کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدنی عطیات بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے شہر سیدپور زون میں شعبہ مدنی عطیات بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 14 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کروانے کاذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک عرب شریف  میں 9 مقامات پر ون ڈے سیشن اور 12 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 210 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نےاموات سے سبق حاصل کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اموات سے عبرت حاصل کرنے ، موت کی تیاری کرنےاور ہر وقت اپنی موت کو یاد رکھنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں مدنی ریجن عرب شریف کی زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملک نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کودینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول بتاتےہوئےدینی کاموں کو بڑھانے کاذہن دیا اور ڈونیشن جمع کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ترغیب دلائی نیز تقرری کےحوالےسے بھی نکات بیان کئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن  کےتحت گزشتہ دنوں ریجن یوکے کے زون برمنگھم کی کابینہ مڈلینڈ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں مڈلینڈ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ بتایا اورکفن دفن کاطریقہ سکھایانیز اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ،اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف  حجازی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

عرب شریف کی ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرری کرنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے نیز رمضان ڈونیشن کےلئے کوششوں کو تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ  اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف فاروقی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 13اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی کے شعبہ اصلاح  ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں ہند دہلی ریجن جموں زون کے شہر پونچھ، راجوری اور جموں میں براہ ِراست اور بذریعہ کال 3 مقامات پر اصلاح ِاعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 49 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے، آسانی سے نیکیاں کرنے،نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئےاپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا، مزید ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت گزشتہ دنوں قطب مدینہ کابینہ ڈویژن مکی میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنو ں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔