دعوت ِاسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ایران کی ملک مشاورت اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ایران کی ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن نے ایران ملک مشاورت اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیا اور دینی کام بڑھانے ےحوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے اچھے انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ  اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 12 اپریل 2021 ءکو فیضانِ قُطب مدینہ رضوی ڈویژن میں بذریعہ ا سکائپ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 4 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے تلاوت کے فضائل موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو روزانہ رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے زیر اہتمام ممبئ  ریجن حیدرآباد زون دکن چارمینار کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورس کی رکن زون اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول میں بہتری کےحوالے سے نکات بتائے او راپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو کارکردگی جدول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز تلاوت کورس کروانےکےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں ممبئی ریجن رائے پور زون میں 26 دن والے4 مدنی قاعدے کورسز منعقد ہوئے جن میں رائے پور زون کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کور س میں شریک اسلامی بہنوں کودرست مخارج کےساتھ مدنی قاعدہ پڑھایاگیااور کورس کےاختتام پر ٹیسٹ کاسلسلہ ہو اجن میں 22 طالبات نےبہتر کیفیت سے کامیابی حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں ممبئی ریجن پونہ زون میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں ممبئی ریجن پونہ زون کیمپ ،یروڈااور کونڈوا کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور بہترین کارکردگی پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کے حوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور رمضان ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 11 اپریل2021ء کو عرب شریف فیضانِ قُطب مدینہ کابینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضانِ قُطب مدینہ کابینہ کی شعبہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کے اہداف دیتےہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام10 اپریل2021ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زکوٰۃ کی بنیادی معلومات دیں اور شرعی راہنمائی کے لئے دارالافتاء اہلسنت سے رجوع کرنے کی ترغیب دلائی،اپنے مال کی صحیح طریقہ سے زکوٰۃ ادا کرنے اور ڈونیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام10 اپریل2021ء کوعرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضان سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہامیں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے” تلاوت قراٰن اور نفل نمازوں کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں ختم قراٰن کی ترغیب دلائی نیز اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ دارالسّلام میں  بذریعہ اسکائپ سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کواپنے شب و روز نیکیوں میں گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کاموں کی بڑھوتری کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں عرب شریف میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدنی ریجن عرب شریف کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ اصلاحِ اعمال کے حوالے سے ماتحت اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماع کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی  بہنوں کےشعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت ممبئی ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا زون اصلاح ِاعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اصلاح ِاعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا نیز تقرری کےاہداف اور مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ  دنوں ہند دہلی ریجن مرادآباد زون میں 8 دن پر مشتمل کورس بنام”رمضان کیسے گزاریں“کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل بتائے نیز استقبال ِماہِ رمضان، لیلۃ القدر کےبارے میں مدنی پھول بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔