
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں کینیا کی مقامی زبان کیسہیلیی میں ماہانہ اجتماع کاانعقاد ہوا
جس میں تقریباً 17 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں انڈونیشیا کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس
میں انڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے انڈونیشیا کی اسلامی بہنوں کودینی کاموں کےحوالے سے معلومات فراہم کیں اور دینی کاموں میں
بہتری کےحوالے سے اسلامی بہنوں کونکات
بیان کئےجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کےتحت گزشتہ
دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس
میں پاک سطح فیضان ِمرشد ذمہ دار، ریجن و
زون سطح فیضان ِ مرشد ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے صلح کے فضائل موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنےکےحوالےسےذہن دیتےہوئے ڈونیشن کے اہداف دیئے
اور شعبہ ازدیادحب کے حوالے سےاسلامی
بہنوں کو مدنی پھول دیئے نیز گھریلو صدقہ بکس رکھوانے پر کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں عرب شریف کے زون
اجمیری کی نوری کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اجمیری زون کی زون نگران اور کابینہ نوری کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
ملک نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں تقسیم کاری کے
فوائد بتاتے ہوئے، مدنی کاموں کو بڑھانے،پازیٹیو تھنکنگ کے ساتھ مدنی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز رمضان ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے بھی اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے
اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاحِ
اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند دہلی ریجن جموں زون
کے شہر راجوری میں 3 مقامات پر اصلاح ِاعمال
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے،آسانی سے نیکیاں کرنے نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ
اپنے اعمال کا جائزہ لینےاورہر ماہ رسالہ جمع کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ
اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں مدنی
ریجن کی ملک ذمّہ داراسلامی بہنوں نےشرکت
کی ۔
عالمی مجلس شعبہ اصلاحِ اعمال کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیا اور مزید بہتر کارکردگی کےحوالے
سے اسلامی بہنوں کو نکات بتاتےہوئے دینی
کام کے نئے فارم سمجھائےاوراس کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اصلاحِ اعمال اجتماع کے اہداف دیئےجس پر
اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعليم و شعبہ رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہندممبئی ریجن ، پونے زون ، ناسک کابينہ ، یروڈا کابينہ
اور کیمپ کابينہ میں شخصيات
اجتماع کا انعقاد ہوا جن میں
56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے موت کی یاد کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں
کو نمازوں کی پابندی کرنے ، مدرسۃ المدینہ
بالغات میں ایڈمیشن لینے اور ماہ ِرمضان المبارک میں تلاوتِ قرآن کورس میں شامل
ہونے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔
عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن کاملائیشیا کی اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کاملائیشیا
کی اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی
مشورہ ہوا ۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ملائیشیا میں تنظیمی ترکیب کے مطابق ملٹی میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام شروع کرنے
اور مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے سے متعلق ترغیب دلائی۔
شعبہ مکتبۃ
المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں عرب شریف کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
بیرون ممالک مکتبۃ المدینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عرب شریف میں مکتبۃ المدینہ کے مسائل
پر بات کی نیز رمضان المبارک میں قراٰنِ
پاک کی تقسیم کے لئے اسلامی بہنوں میں زیادہ سے زیادہ ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک تنزانیہ میں 8 دن پر مشتمل ”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ (Tanzania)میں 8 دن پر مشتمل ”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 21
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل، نیز
استقبال ماہ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران
کے جزیرہ قشم میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ
دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ایران
کے شہر چا بھار مراد آباد میں محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش30اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کےموضوع پر بیان کیااور محفلِ
نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔