دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت  گزشتہ دنوں ممبئی ریجن بنگلور زون کی میسور کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں میسور کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن اصلاح ِاعمال ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ پُر کرنے ، مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی نیز کھجور روٹی سے سحری کرنے کی تحریک میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔