دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں  بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ” دینا نے ہمیں کیا دیا ہے ؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے ، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اوردینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 02 مارچ2021ء کو مدنی ریجن ملک عرب شریف  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیزمدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات لگانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک کویت کی ڈویژن فراوانیہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  جنوبی کوریا کے شہر انچن میں مدنی مشورہ منعقدہوا جس میں فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کردار کی بہتر بنانےکےحوالےسےمدنی پھول بتائے نیز مقامی ساؤتھ ایشین اور بریج کمیونٹی میں دینی کام کرنے کے اہداف سے متعلق نکات بتائے جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ” دنیا نے ہمیں کیا دیا ؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی 2کابینہ نیروبی اور ممباسا میں” اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ، حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنھما کے دور مبارک کی نیز اسلام کے شیر کہلانے والے نور الدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کی شاندار فتوحات وغیرہ، نیز قیامت کی کچھ نشانیوں کے بارے میں معلومات اور ا س کے علاوہ بھی کثیر معلومات فراہم کی گئیں۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگینڈا اور کینیا کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نے کارکردگی فارم اور کارکردگی جدول کے حوالے سے نکات سمجھا ئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ہدف دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ایران کی ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں آخرت کی تیاری کے متعلق اہم نکات پیش کئے۔ دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن حیدرآباد زون  محبوب نگر کابينہ ،نارمپٹ ڈویژن ، مہدی پٹنم کابینہ ، ڈویژن ،نامپلی کابینہ ،اجمیری ڈویژن میں بذریعہ کانفرنس کال اجتماع کاانعقادہوا جس میں 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں آگاہی دیتے ہوئے دینی کام کرنےکاذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام  گزشتہ دنوں حبلی زون گوا کابینہ فونڈا ڈویژن مڈگاؤں ڈویژن واسکو ڈویژن ماپسہ ڈویژن ممبئی میں ہفتہ وار اجتماع پاک کاانعقادہوا جس میں 313 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں آگاہی دیتے ہوئے دینی کام کرنےکاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن تھانے زون کے چاروں کابینہ ممبرا کابینہ کلیان کابینہ واشی کابینہ بھیونڈی کابینہ میں 95 مقامات پر اجتماعات منعقد ہوئےجس میں1971 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو کےموضوع پر بیان کیا ۔اوراسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں آگاہی دیتے ہوئے دینی کام کرنےکاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ہند  صوبہ مہاراشٹر ممبئی ریجن کابينہ کے گلبرگہ ڈویژن میں نیک اعمال تربيتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےاجتماعِ پاک میں نماز کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو فکر آخرت ، قبر و حشر کی تیاری کا ذہن دیتےہوئے نیک اعمال پر آسانی کے ساتھ عمل کرنے کے نکات بتائےا ور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔