1 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پٹنہ زون بہار میں
کمشنر اسلامی بہن کے یہاں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہِ رمضان و زکوۃکے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات
فراہم کرتے ہوئےعملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے
دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی نیتوں کا اظہار کیا۔