1 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملک چائنہ کی
جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فاریسٹ ریجن نگران نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی
بہنوں کو ترغیبی بیان کے ذریعےسالانہ ڈونیشن کاہدف پورا کرنے اور اس کے لئے کوششیں
تیز کرنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔