اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں احمد پور شرقیہ زون کی یزمان کابینہ کے حلقہ عثمان غنی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقادہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع کے آخر میں اسلامی بہنوں کوغسل میت کاشرعی طریقہ بتاتے ہوئے عملی طور پر اس میں شرکت کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک قطر میں 12 دن پر مشتمل کورس ”اپنی نماز درست کیجئے “کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی ویڈیوز وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک کویت میں 3 دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃ کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں نیز زکوۃ کی حکمت؟ سونے کی زکوٹ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک باٹسوانا میں 3 دن پر مشتمل”فیضانِ زکوۃ کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں نیز زکوۃ کی حکمت؟ سونے کی زکوٹ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ ماہ بیرون ممالک میں 3دن پر مشتمل ” بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں ہند کے مختلف ریجنز (دہلی ،ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن )، امریکہ ،کینیڈا ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین، ہالینڈ، ڈنمارک ، یوکے ( مانچسٹر ، لندن ، بریڈفورڈ ، برمنگھم،آئر لینڈ ) سری لنکا، تنزانیہ ، ترکی ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں (چٹاگانگ ، کومیلا ریجن) ، چائنہ ، ملائشیا ، عرب شریف، کویت، قطر شامل ہیں ۔

مجموعی طور پر یہ کورس تقریباً1ہزار132 مقامات پر منعقد ہوا جن میں کم و بیش 28ہزار202 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیا ، کورس کے آخر میں 19ہزار269 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور 11ہزار989 اسلامی بہنوں نے کتاب "پردے کے بارے میں سوال جواب"کا مطالعہ کرنے نیز 18ہزر60 اسلامی بہنوں نے دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شھر چٹاگونگ فینی زون کی ہلیشور کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیانیزاسلامی بہنوں کودعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی نیزمحفل نعت کے اختتام پرمکتبۃ المدینہ کے شائعہ کردہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔ 


دعوتِ  اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر چٹاگونگ فینی زون میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام ہند ممبئی ریجن ہبلی اور بنگلور زون میں شعبہ تعليم و رابطہ کی رکن زون اسلامی بہن نے شعبہ تعليم کی رکن کابينہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

رکنِ زون اسلامی بہن نے فضائل رجب بیان کرتے ہوئے رجب و شعبان میں شخصيات اجتماع منعقد کرنے ، شخصيات کو نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ، بیانات کا جدول، بیانات کے موضوعات اور مدنی عطیات کے لئے شخصيات کا ذہن بنانے کے لئے مدنی پھول دیئےنیزشخصيات کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور رمضان المبارک میں فیضانِ تلاوت کورس کرنے کا ذہن دینے کی ترغيب دلاتے ہوئےمدنی عطيات اور مدنی حلقے کا ہدف دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن تھانے زون ، بھیونڈی کابينہ ، کوٹرگیٹ ڈویژن میں شعبہ تعليم و رابطہ کے تحت سلائی اینڈ آرٹ کلاس میں گھر درس کا انعقاد ہواجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب فیضان سنّت سے درس دیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ریجن عرب شریف کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز پہلے8 ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات اوربذریعہ نیٹ 15 ون ڈے سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 282 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہفتہ وار اجتماعات میں جھگڑےکے نقصانات کے موضوع پر بیانات ودعا کا سلسلہ ہوا جبکہ ون ڈےسیشن میں دعوت اسلامی کےدینی کاموں کواحسن انداز میں کرنے سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ریجن عرب شریف کی نگران اسلامی بہن کا  عمان کی ملک نگران، قطراور بحرین کی کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور انہیں اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔مدنی مشورےمیں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔


دعوت ِاسلامی کے  تحت گزشتہ دنوں مدنی ریجن کویت خیطان ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں آٹھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے گزشتہ دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی اوردعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے مدنی پھول پیش کئے نیزسالانہ ڈونیشن کےلئے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔