
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہجویری ریجن کے ملک
ایران میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ درجے کا آ غا ز ہواجس میں کم وبیش 10اسلامی بہنیں
شرکت کررہی ہیں۔
مُدرِّسہ(ٹیچر)
اسلامی بہن درجوں میں حاضر ہونے والی
اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قرآن مجید پڑھارہی ہیں اور درس سکھانے کی تربیت
کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کی تفسیر صراط الجنان سے بیان کررہی ہیں ۔
ریجن سینٹرل افریقہ کے شہر تنزانیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن سینٹرل
افریقہ کے شہر تنزانیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی و دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت ہفتہ وار ذمہ
دار اسلامی بہن نے ہفتہ وار اجتماع میں
بذریعہ لنک فضول گوئی سے بچنے سے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا اور فضول گوئی کے نقصانات سے آگاہ کیا۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ترکی، انڈونیشیا و ملائیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ترکی، انڈونیشیا و ملائیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لِنک مدنی مشورکیا جس میں رجب،شعبان اور رمضان کے دینی کاموں پر بات چیت ہوئی ،
اہلِ ثروت میں اجتماعات، ذمہ داران کے درمیان ترغیبی بیانات ، مدرسۃ المدینہ بالغات اور شارٹ کورسز کی طالبات کے درمیان ترغیب اور انداز سے متعلق گفتگو ہوئی۔
عرب شریف
،صدیقی زون، کابینہ عطاری میں
کابینہ نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف ،صدیقی زون، کابینہ عطاری میں
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی مشاورت
ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیاجس میں ذیلی حلقہ بڑھا کر دینی کام بڑھانے ، منسلک
اسلامی بہنوں کو اجتماع میں زیادہ سے زیادہ شرکت کروانے کے نکات بتاتے ہوئے ترغیب دلائی۔
مجلس بین الاقوامی امور کی رکن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن کا ریجنز ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام پچھلے
دنوں مجلس بین الاقوامی امور شب و
روز ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ
تمام ریجن ذمہ داران کا مشورہ لیاجس میں
پاکستان اور ہند ریجنز کی ذمہ داران نے
شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ
داران کی تربیت کی گئی۔خبر بنانے اور چیک کرنے کا طریقہ بتایا۔ تحریری مقابلہ کی
کارکردگی پر کلام ہوااور تحریری مقابلہ کی
کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لئے نکات فراہم کئے گئے۔ کابینہ سطح تک تقرریاں مکمل
کرنے پر اہداف طے کئے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہانگ کانگ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان کے مدنی پھولوں پر کلام ہوا نیز سالانہ ڈونیشن
کے اہداف دیئے ،مقامی اور دوسرے
ملکوں سمیت بریج کمیونٹی میں دینی کام
کرنے کے اہداف دئیے۔

مدنی ریجن کی پہلی دو بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان
مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کی پہلی دو بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف کی ملک اور زون نگران، عمان کی ملک
نگران اور کابینہ نگران،قطر اور بحرین کی کابینہ اور ڈویژن نگران ،کوہاٹ ڈویژن نگران اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی پھول برائے
ماہ رمضان سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔
مدنی ریجن کے ملک کویت کے تین ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام موجودہ ہفتےمدنی ریجن کے ملک کویت کے تین ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بے پردگی کے
نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات بتائیں اور شرعی پردہ
کرنے کی ترغیب دلائی۔
مدنی ریجن عرب
شریف کی ملک تا تمام جملہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف کی ملک تا تمام
جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں کم و بیش 61 ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے” حسن
اخلاق“ کے موضوع پر تربیتی بیان کیا
اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزدینی
کاموں میں صبر،حلم،نرمی، شفقت اوراختیار کرنے کا ذہن دیا ۔اپناپیشگی شیڈول بنانے،اپنا
نعم البدل تیار کرنےاور دینی کاموں کو آسان اور بہتر انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر
اہتمام19 جنوری2021ء کوجنوبی کوریا کے شہر انچن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے غسل میت کا طریقہ
اور کفن کاٹنے کے طریقے پر تربیت کی ،مستعمل پانی کے بارے میں تفصیلی نکات دئیے اور اسلامی بہنوں کو بوقت ضرورت غسل میت
کے لئے ساتھ جانے کی ترغیب دلائی۔
عرب شریف کے ضیائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں عرب شریف کے ضیائی کابینہ میں
بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں تقريباً 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کی
ترغیب دلائی۔