دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک عمان میں 15 مقامات پر ون ڈے سیشن  کا انعقاد جن میں کم و بیش 106 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”برکاتِ صد قات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقات کی فضیلت و برکات بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔