دعوت ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند دہلی ریجن کشمیر زون کے شہر شرینگر شالیمار میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں تقریباً 102 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنت کے مطابق غسل میت کا عملی طریقہ سکھایا اور غسل دینے کے فضائل نیز اسراف سے بچنے کاذہن دیا اور مستعمل پانی کے احکامات بتاتےہوئےہفتہ واراجتماع پاک میں شرکت کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔