دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  ایران کی تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایران کی ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ایک سال کے ہدف پر بات کی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری میں اضافہ کرنے پر مشورہ ہوا۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔