دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، کویت میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ڈویژن سطح شعبہ ذمہ داران اور ذیلی نگران  اسلامی بہنوں سمیت شعبہ سطح ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا

مدنی مشورے میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت فرمائی ۔ 8 دینی کاموں کو آگے بڑھانے خصوصاً مدنی دورے میں شرکت کرنے اور اس میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔ گھریلوصدقہ بکس کی کارکردگی میں اضافے کے لئے زیادہ کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں اصلاحِ اعمال کے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فارسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو چغلی کی مذمت کے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اس سے بچنے والے نیک اعمال کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے موزمبیق کی ذمہ دار سے مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں جہاں علاقائی دورہ پر تقرری نہیں وہاں کی نگران اسلامی بہنوں نے کو تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا مزید علاقائی دورہ پر کلام کیا گیا۔ مدنی پھول پہنچانےاور مدنی مشوروں کی ترغیب دلائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور2021ء میں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی لسٹ اپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب دلائی نیز جن شعبے پر تقرری باقی ہے اُن پر تقرری مکمل کرنے کے مدنی پھول بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ممالک کی نگران اسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران،قطر اور بحرین کی کابینہ نگران اورکویت کی ڈویژن نگر ان اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورانفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ گھریلوں صدقہ بکس گھروں میں رکھوانے، اجتماعات میں اضافے کے لئے کوششیں بڑھانے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


ماه  جنوری 2021 January کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم ِقفل ِ مدینہ کا اہتمام کیاگیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے ”یوم قفل“ مدینہ منایا اور کم و بیش 11اسلامی بہنوں نے ”ایام قفل“ مدینہ منائے۔ رسالہ ” خاموش شہزادہ “ 69 اسلامی بہنوں نے پڑھا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ہجویری ریجن ایران کی ملک نگران اسلامی بہن نے اپنی ڈویژن کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کا طریقہ بتایا مزید مدرستہ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کے داخلے کے لئے کوشش کرنےکی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف نوری کابینہ   میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کی نیتیں کروائیں ۔ نئی آنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ کا تعارف کروایا اور روزانہ جائزہ لینے کی نیت کے ساتھ پیش کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے کے مختلف ریجن ( لندن، مانچسٹر، اسکاٹ لینڈ، برمنگھم) کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں اجتماع کے بعد لگنے والے مدارس کے حوالے سے بات ہوئی مزید مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدارس کے مقامات اور درجہ جائزہ مفتشات کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں اسکائپ پر دو مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے۔ ایک اجتماع میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ء دعوت اسلامی نے ” دعائے حاجات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اور دوسرے اجتماع میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغہ ء دعوت اسلامی نے " دعا کی اہمیت " کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورہ لیا جس میں کفن دفن ذمہ دار عالمی سطح اور بیرونِ ملک شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ لنک شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنیں کفن دفن کی ترکیب بناتی ہیں ،اس کی تشہیر مضبوط کی جائے۔ نگران اسلامی بہن بھی کفن دفن ٹیسٹ دیں اور پھر دیگر اسلامی بہنوں کو بھی سکھائیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہن  کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں ان سے دینی کام لینے کا طریقہ اور 8 دینی کاموں میں ہفتہ وار رسالہ شامل ہوا ہے اس کی وضاحت پر بات چیت ہوئی۔