دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک قطرکابینہ فیضانِ قطب مدینہ میں پانچ مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوع سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات سے آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔