دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن  نگران اسلامی بہن نے مدنی ریجن کی پہلی اور دوسری بڑی سطح کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں عرب شریف کی ملک نگران اور زون نگران،عمان کی ملک نگران،بحرین کابینہ نگران اور ان کی ڈویژن نگران، قطر کابینہ نگران اورکویت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی پھول برائے ماہ رمضان کے بقیہ مدنی پھولوں پر کلام کیا نیز ماہانہ شیڈول کی نمبرنگ اور پَرسنٹیج بتاکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔