دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  نومبر 2020ء میں عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار44

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27ہزار236

روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 25ہزار592

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 973

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9ہزار113

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع: 3ہزار202

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 68ہزار309

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 9ہزار879

تعداد ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ: 488

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7ہزار469

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 24ہزار694


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دعائے حاجات اجتماع 30 دسمبر کو ہوگا ۔ آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے سڈنی اور میلبرن کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ   کیا اور دعائے حاجات کے نکات پر کلام ہوا ۔

نگران اسلامی بہنوں کو اس بات کی ترغیب دلائی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ نئی اسلامی بہنوں کو اس میں شرکت کروائیں اور اس کی بھر پور تشہیر کریں تا کہ نئی اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوں نیزاس اجتماع کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں روحانی علاج کے پرچہ تقسیم کئے جاتے ہین اور 100 بار ”یا سمیع “ کا ورد بھی کروایا جاتا ہے۔

نوٹ:دعوت اسلامی کے تحت بارہ ماہ میں ایک بار دعائے حاجات اجتماع منعقد کیا جاتا ہے جس میں خاص طور پر تنگدست، بیمار، پریشان حال، بے اولاد اسلامی بہنوں کے لیے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کاچائنہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا۔

عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کا ٹیلی فونک طریقہ سمجھایا اور اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ملائیشیا کی ذمہ دار و مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں معلمات بڑھانے کا ہدف دیا گیا اور ازدیادِ حب مجلس کی کارکردگی سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیاگیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اولیاءِ کرام کے پاکیزہ اوصاف کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ایک دن کا سیشن بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ میں شرکت کا بھی ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ،مورخہ 5 دسمبر 2020 ء بروز ہفتہ امریکہ کے شہر  ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کا مقامی زبان میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”غوث پاک کا خاندان“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک شریک اسلامی بہنوں کو قفل مدینہ لگانے نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، سننے کی تر غیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں گذشتہ ماہ نومبر 2020 ء میں کینیڈا کے مختلف شہروں (مسی ساگا-Mississuaga)، (مانٹریال-Montreal)، (برمپٹن-Brampton)، (سرے-surrey) میں آن لائن 3 دن کے کورسز بنام “جنت و دوزخ کیا ہے؟" منعقد ہوئے جن میں 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورسز میں PDF سلائڈز کے ذریعہ جنت دوزخ کی تعریفات، جنتیوں و جہنمیوں کے لباس، انکی غذا، جنت دوذخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئے نیز دیدار الہی کسے نصیب ہوگا اور جنت و دوزخ میں لے جانے والے اعمال کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔


 اسلامی بہنوں مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام کینیڈا میں گذشتہ ماہ اسلامی بہنوں کا ون ڈے سیشن بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ بذریعہ اسکائپ منعقد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  امریکہ کے شہر (ڈیلس) میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں 3 مقامات سے 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے ”حقوق العباد سیرت نبی ﷺ کی روشنی میں“ کے موضوع پر بیان کیا۔ مبلغہ نے علم دین سیکھتے ہوئے حقوق العباد ادا کرنے اور ہفتہ وار رسالہ سننے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مؤرخہ11 دسمبر 2020 ء بروز جمعہ  کینیڈا کے شہرمسی ساگا میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اوراد و وظائف کے موضوع پر بیان کیا۔ قرآن پاک اور اوراد و وظائف درست پڑھنے کے لیے دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بالغات اور آن لائن میں ایڈمیشن لینےکا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ نارتھ امریکہ ریجن میں روزانہ کے مدنی کاموں کی تحریک کی (3 -10) دسمبر کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد۔۔۔۔۔ 160

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد۔۔۔ 36

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد۔۔۔ 37

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد۔۔۔۔ 104

روزانہ 1200 درود پاک فی اسلامی بہن پڑھنے والیوں کی تعداد۔۔۔۔ 56

روزانہ 313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد۔۔۔ 101

روزانہ 12منٹ مطالعہ کرنے والیوں کی تعداد۔۔ 86

روزانہ نفل روزوں کی مدنی تحریک کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد۔۔۔ 41

روزانہ نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد۔۔۔۔ 4


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میں12 دسمبر  2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں افریقہ کی مقامی زبان سواہلی میں ایک اور ماہانہ اجتماع کا آغازکیا گیاجس میں تقریباً 9 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔