دعوت ِ اسلامی کے شعبہ آن لائن شارٹ کورسزکے تحت گزشتہ دنوں ملک و بیرون  ملک کی مختلف ریجنز میں 21 مختلف کورسز ( اپنی نماز درست کیجئے ، حسن کردار ، کفن دفن ، العلم النور ، تفسیر سورہ نور ، تفسیر سورہ رحمان ،اسلامک ہیروز ، بیٹی کا کردار ، مفتاح الجنہ ، زندگی پرسکون بنائیے ، تفسیر القرآن ، Knowledge is Light , Path to Knowledge , Journey to Light ،فیضان علم ِ دین اور حب العربیہ کورس) کا انعقاد ہوا۔

جن میں ہند (دہلی ، ممبئی ، اجمیر ، کلکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، ہالینڈ، ڈنمارک ، یوکے (برمنگھم) ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں (چٹاگانگ ، کومیلا ریجن) ، چائنہ ، ملائشیا ، عرب شریف ،کویت ،قطر ،موزمبیق ، موریش ، یوگنڈااور پاکستان ریجنز( اسلام آباد ، لاہور ، کراچی) شامل ہیں ، درجات کی تعداد 99 اور شرکا کورس کی تعداد 1982 رہی۔

شرکا نےکورس کو پسند کیانیزکورس میں شریک اسلامی بہنوں کوسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، کتاب ’’پردے کے بارے میں سوال جواب‘‘کا مطالعہ کرنے مدنی مذاکرہ سننے ،2 گھنٹے دینی کاموں میں صرف کرنے ، علاقائی دورہ میں شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے ، نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے ، کتاب ’’فیضان نماز ‘‘سے گھر درس دینے اور اسلامی بہنوں کو آئندہ دیگر شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔