اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ملیر میمن گوٹھ کے ڈویژن میمن گوٹھ میں زون سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ تا ذیلی علاقائی دورہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ کے نکات بھی بتائے نیز ایک ڈویژن میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار تیار نہیں تھیں تو ان کے گھر جا کر انہیں ذہن دیا جس پر انہوں نے ذمہ داری بھی لی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پاک سطح ذمہ دار سے مدنی مشورہ فرمایا جس میں علاقائی دورہ کے شعبہ پر کلام ہوا مزید کمزور ریجن کا کام بہتر کرنے پر کلام ہوا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن کے علاقے بورے والا میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا کابینہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت ڈویژن نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ و محفل نعت کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز محارم کے مدنی قافلے مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ شعبے پر تقرر کرنے کا ہدف دیا، افرادی قوت بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے اورشعبے کے Update مدنی پھول سمجھائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  کورنگی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی علاقائی دورہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ اور محفل نعت کے نکات سمجھائے گئے، اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کام کو مزید بہتر انداز میں کرنے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 21 دسمبر 2020ء کو کراچی لانڈھی کابینہ کے دو ڈویژن (لانڈھی، کورنگی ساڑھے 3 ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی علاقائی دورہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزعلاقائی دورہ کے اہم نکات پر کلام کیا ہوا ۔ اس موقع پر شعبے میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی تحائف کے ذریعے حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  گلزار ہجری کابینہ کے ایک نئے ذیلی میں علاقائی دورہ ہوا جس میں زون مشاورت اور کابینہ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کی فائل سمجھائی اور تربیت کی جس کے بعد گھر گھر نیکی دعوت کا سلسلہ ہوا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام19 دسمبر 2020ء کو کراچی ڈویژن کورنگی ساڑھے 3 میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ کے نکات پر کلام ہوا۔ بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کھارادر گلشن کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت 62 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کے مختلف ذیلیوں میں علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی علاقائی دورہ کی ذمہ داران نے شرکت کی جس میں3 مدرسة المدینہ کی طالبات بھی تھیں۔

علاقائی دورہ میں اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی دعوت دی گئی جس پر 2 اسلامی بہنیں مدرسۃ المدینہ میں داخلے کے لیے تیار ہو گئیں نیز دو ایسی اسلامی بہنوں نے اجتماع میں آنے کی نیت کی جو پہلے اجتماع میں آتی تھیں پر چھوڑ دیا تھا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   نواب شاہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ داراسلامی بہنوں اور اراکین ریجن نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلاف کرام کی دین کی خاطر قربانیوں کے موضوع پر بیان کیا اور دین کی خاطر سفر کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا نیزشعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   ٹنڈوالٰہ یار کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن کی مجلس علاقائی دورہ برائے نیکی دعوت کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور محفل نعت خوانی کے نئے نکات سے ذمہ دارا سلامی بہنوں کو اپڈیٹ کیا نیز نئے مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع شروع کروانے کا بھی ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں    پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق ِ اکبر میں علاقائی دورہ میں شرکت کی ۔