اسلامی بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں علاقائی دوره کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دوره کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکاکو شعبے کے نکات سمجھائے ۔ مزید علاقائی دوره کے شعبے کوذیلیوں تک مضبوط کرنے اور کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کا ذہن دیا ذمہ داران نے آخر میں نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ علاقائی دورہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کے نئے نکات اور کارکردگی فارم پر کلام کیا نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ،مدنی قافلہ اور محفل نعت کےشعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ شیڈول، ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول لینے اور چیک کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبے  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ وحدت کابینہ کے علاقہ قلات اسٹریٹ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں زون مشاورت اسلامی بہن نے علاقائی دورہ میں شرکت کی۔

گھر گھر نیکی دعوت دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ اجتماع میں شریک ہونے کے دینی و دنیاوی فوائد بھی بتائے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماع میں آنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

گھر گھر نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی برکتیں بتا کر اس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  علاقائی دورہ و محفل نعت کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیروز پور روڈ کابینہ ، ڈویژن پرانہ کاہنہ میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا ذیلی تمام علاقائی دورہ و محفل نعت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت و محفل نعت کے مدنی پھول اور کارکردگی فارم سمجھائے۔ شخصیات کی لسٹ تیار کرنے کا ہدف دیا اور شیڈول جدول ذیلی تک نافذ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کرانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے  شعبے علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابينہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ نگران تا ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔

سنتوں بھرے اجتماع کا ذہن دیا گیا۔ 3 ایسی اسلامی بہنوں نےآنے کی نیت پیش کی جو پہلےسنتوں بھرے اجتماع میں آتیں تھیں مگر اب نہیں آتیں۔ مزید اس علاقائی دورے میں مدرسۃالمدینہ میں ایڈمیشن اور مدنی قافلوں میں محارم کو شرکت کروانے کا بھی ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں علاقائی دورہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت خصوصیت کے ساتھ زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے ہر ہفتے پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی نیز 6 اسلامی بہنیں معلمات بننے کے لیے تیار ہوئیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  علاقائی دورہ کے زیر ِاہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون کی ایک کابینہ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں علاقائی دورہ زون ذمہ داراسلامی بہن نے خصوصی شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے علاقائی دورے میں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہو کر بیان سننے، نبی کریمﷺ کی سنتیں سیکھنے اور اپنی مُشکلات اور پریشانیوں کے حل کے لئے اجتماعی دعامیں شامل ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران تا ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون کی پانچ کابینات میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جن میں 300 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی دورے میں ڈویژن ذمہ دار ،علاقہ ذمہ دار، ذیلی اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع ، مختلف شارٹ کورسز، مدنی مذاکرہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی۔ اسلامی بہنوں نے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون لانڈھی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیزمحام کو مدنی قافلوں میں شریک کروانے کا ذہن دیا۔اسلامی بہنوں کو تحریری کارکردگی اورجدول کی طرف مزید توجہ دلائی اور بہتر کارکردگی پرتحائف بھی پیش کئے۔