اسلامی بہنوں کے شعبے  علاقائی دورہ و محفل نعت کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیروز پور روڈ کابینہ ، ڈویژن پرانہ کاہنہ میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا ذیلی تمام علاقائی دورہ و محفل نعت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت و محفل نعت کے مدنی پھول اور کارکردگی فارم سمجھائے۔ شخصیات کی لسٹ تیار کرنے کا ہدف دیا اور شیڈول جدول ذیلی تک نافذ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کرانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔