اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ کےتحت ڈیرہ اسماعیل خان زون پروآ کابینہ کی اطراف میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےساتھ مل کر وہاں ہونے والے ماہانہ اجتماع ِپاک کی دعوت دی۔

نگران اسلامی بہن نے اجتماع ِپاک میں بیان کیا جس میں تقریباً 92 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اوردعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کر کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیت کااظہارکیا نیز 4ذیلی پر رکنی مجلس کی تقرری ہوئی۔

پروآ کابینہ میں مدنی مشوره ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو اسلاف اور امیر اہل سنت کی دین کی قربانیاں بتا کر دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ذمہ داری لینے کےلئے اپنے کو پیش کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ  برائےنیکی کی دعوت کےتحت جنوبی زون لاہور میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں سےملاقات کرکے اجتماع ِپاک میں شرکت کی دعوت دی جس پراسلامی بہنوں نے اجتماع ِپاک میں شرکت کی نیتوں کا اظہار کیا ۔جبکہ ایک اسلامی بہن کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکران سےتعزیت کی اوروالدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ محفل نعت و علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے منظور کالونی ساؤتھ سینٹرل زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں محفل نعت اور کابینہ تا ذیلی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون محفلِ نعت و دینی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے محفل ِنعت اور دینی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے کارکردگی کو بہتر بنانے کے نکات بتائے اورعلاقائی دورہ کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ،ڈویژن ،علاقہ اور ذیلی ذمہ دار شعبہ علاقائی دورہ نے شرکت کی جن کی تعداد تقریباً 26 تھی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ و محفل نعت کے اہم نکات پہ کلام کیا گیا نیزہفتہ وار اجتماع کی دعوت دینے کا انداز اور وقت پر کار کردگی جمع کروانے کی توجہ دلائی گئی۔


شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن کی جنوری 2021ء کی ماہانہ کارکردگی

Fri, 19 Feb , 2021
3 years ago

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی جنوری 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 929

اکثر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار9

ماہ میں ایک یا دو بار نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 491

انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 95


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ کورنگی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کی زون مشاورت ،کابینہ و ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز مدنی حلقے کو مضبوط بنانے اور تقرر کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام کراچی لانڈھی کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی مشاورتوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے میٹھادر میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مشاورت و ڈویژن مشاورت اور دیگر ذمہ دار و عوام اسلامی بہنوں سمیت تقریبًا 55اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام کرا چی ساؤتھ زون 2 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں 4 کابینہ مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی کو مضبوط بنانے اور علاقائی دورہ کارکردگی تمام ذیلی حلقوں سے لینے کی ترغیب دلائی ۔کارکردگی و شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اس پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، جڑانوالہ زون کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کی رکن ریجن، زون تا علاقہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن ریجن اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاکی تربیت فرمائی، اپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائے، مبلغۂ محفل نعت کا فارم سمجھایا اور ہر ماہ فل کرنے کی نیتیں کروائی نیزماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور شعبہ کے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان نگران اسلامی بہن  نے گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ بینکر کالونی کے علاقائی دورے میں شرکت کی ،نیز نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر مقامی اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی قافلے کے حوالے سےترغیبی مدنی پھول دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔