19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیصل آباد ریجن میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
Mon, 15 Feb , 2021
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں علاقائی
دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ علاقائی دورہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
علاقائی دورہ کے نئے نکات اور کارکردگی فارم پر کلام کیا نیز علاقائی دورہ برائے نیکی
کی دعوت ،مدنی قافلہ اور محفل نعت کےشعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ شیڈول، ماہانہ
کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول لینے اور چیک کرنے کی
ترغیب دلائی۔