15 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن کے علاقے بورے والا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا کابینہ شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت ڈویژن نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
علاقائی دورہ و محفل نعت کی ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی نیز محارم کے مدنی قافلے مضبوط
کرنے کے ساتھ ساتھ شعبے پر تقرر کرنے کا ہدف دیا، افرادی قوت بڑھانے کے لئے مدنی
پھول دئیے اورشعبے کے Update مدنی پھول سمجھائے۔