حاجی عبید رضا عطاری کے گھر حضرت سیدنا امیر حمزہ کے لئے
ایصالِ ثواب کا اہتمام
15 شوال المکرم
1442ھ بمطابق 26 مئی 2021ء کی شب شہیدانِ جنگ اُحد اور بالخصوص سید الشہداء حضرت
سیدنا امیر حمزہ رضی
اللہ عنہم کے ایصالِ ثواب کے لئے مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مُدَّظِلُّہُ
الْعَالِی کی رہائش گاہ پر نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
جانشین
امیر اہلِ سنت نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شہدائے کرام رضی اللہ عنہم کو ایصالِ ثواب کیا اور بلندیِ درجات
کے لئے دعائیں کیں۔
رمضان المبارک کے بعد
شوال المکرم میں چھ نوافل روزے رکھنے کے متعلق احادیث پاک میں خوشخبریاں سنائی گئیں ہیں۔
اسی سلسلے میں امیر
اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو
پیغام کے ذریعے عاشقان رسول کو شوال المکرم میں چھ روزے نوافل رکھنے کی ترغیب
دلائی ہے اور اس کی فضیلت بیان کرتے ہوئے
روزے والے اور والیوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔
پیغام عطار!
شش
عید کے روزوں نے بگڑی بنادی
فیضان رمضان کے پیج
نمبر395کی حکایات کو اپنے انداز میں بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
حضرت سیدنا سفیان ثوری
رحمۃ اللہ عنہفرماتے ہیں ایک بار میں تین سال مکہ مکرمہ میں
رہا ۔ مکہ شریف میں رہنے والےایک صاحب سےمیری بڑی محبت ہوگئی، بڑے نیک تھے۔آخر کار
وہ سخت بیمار ہوئے، میں عیادت کے لئے حاضر ہواتو انہوں نے وصیت کی کہ جب میرا
انتقال ہوجائےتواپنے ہاتھوں سے غسل دیجئے گا، میری نماز جنازہ بھی ادا کیجئے گا
اور مجھے دفن کے بعد تنہا مت چھوڑیئے گا، ساری رات میرے قبر پر رہیئے گااور مجھے
تلقین بھی کیجئے گا۔میں نے حامی بھر دی چنانچہ ان کے انتقال کے بعد وصیت پر عمل کی،
قبرکے پاس حاضر تھاکہ آنکھ لگ گئی۔ غیب سےآواز آئی اے ! ” سفیان اب اس کو تمہاری
تلقین اور تمہارے ساتھ (یعنی کمپنی) کی کوئی حاجت نہیں، ہم نے خود ہی اس کو اُنس
دیا اور تلقین کی تو میں اُس آواز سے پوچھاکہ اس کو کس عمل کے سبب یہ مقام ملا؟آواز
آئی! ”رمضان المبارک اور اس کے بعد شوال المکرم کے چھ روزے رکھنے کی برکت سے“
حضرت سیدنا سفیان ثوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں ایک رات میں نے یہی خواب تین بار
دیکھا،میں اللہ پاک کی جناب میں عرض کی! ”مولائے کریم مجھے بھی اپنے فضل و کرم سےان
روزوں کی توفیق عطار فرما“
اے
عاشقانِ رسول! شوال المکرم 1442ھ جاری ہے، چھ روزے رکھ لیجئے! روز رکھنا ضروری نہیں ہے، وقفے وقفے سے رکھ
لیجئے،پورے مہینے میں چھ رکھنے ہوتے ہیں۔ نفل روزے کی فضیلت میں آتا ہے،”جس نے ماہ رمضان المبارک کے
روزےرکھے، پھر شوال کے چھ روزے رکھےتو وہ
گناہوں سے ایسا پاک ہوجاتا ہے جیسا کہ اس کی ماں نے آج ہی جنا ہو“ اور ایک روایت
کے مطابق اس کو پورے سال کے روزوں کا ثواب رہتا ہے کہ رمضان شریف کے روزے رکھے، چھ
شوال کے رکھےتو ایسا ہے جیسے پورے سال کے روزے رکھے، سبحان اللہ ہمت کیجئے اور روزے رکھئے، میرے مدنی بیٹے اور مدنی
بیٹیوں! اپنی کارکردگی دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کو پہنچائیے۔ میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ شوال المکرم کے
مدنی مذاکروں میں ہر ہفتے مدنی چینل پر کارکردگی کا اعلان کرتا رہوں گا اور ذیقعد
ۃ الحرام کے پہلے ہفتے ہونے والے مدنی مذاکرے میں مدنی چینل پر سارے مہینے کے شش عید کے روزے رکھنے والوں کی تعداد کا بھی
عرض کردونگا کہ شوال المکرم میں کتنے عاشقان رسول میرے مدنی
بیٹوں اور بیٹیوں نے روزے رکھے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ اللہ ہم سب کو سلامت رکھے۔ آمین
دعائے عطار
یا اللہ پاک
جس نے ماہ رمضان شریف کے روزے رکھے اور شوال المکرم کے چھ روزے نفل کے رکھے۔ اس پہلے اس کو موت نہ دینا جب تک تیرے
محبوب صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اسے اپنا جلوہ نہ دکھا دیں ، یا اللہ پاک
انہیں برے خاتمے سے بچانااور ایمان پر دنیا سے اٹھانا، وقت آخر کلمۂ پاک نصیب
کرنا۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی
اللہُ علٰی محمَّد
عاشقان رسول کے دلوں
میں ہمارے اسلاف کی محبت کو تازہ کرنے اور ان کی سیرت کے ساتھ ساتھ دینی خدمات کو
باور کروانے کے لئے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ وقتاً فوقتاً
مختلف کتب و رسائل پڑھنے کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے رسالہ ”ارشاداتِ
امام احمد رضا“ پڑھنے اور سننے کی
ترغیب دلائی ہے جبکہ پڑھنے، سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” ارشاداتِ امام احمد رضا “ پڑھ یا سن لے، اُسے امام احمد رضا خان کے فیضان سے
مالا مال فرماکر بلا حساب جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
آڈیو
میں رسالہ نیچے ملاحظہ کریں
15مئی کو فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا
سلسلہ، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 15 مئی 2021ء کی شب عالمی مدنی
مرکز فیضان کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : ماہِ
رمضان میں مساجدبھرجاتی ہیں مگررمضان کے بعد نمازیوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے
،تعدادکم نہ ہواس کے لیے کیاکرناچاہئے ؟
جواب : رمضان شریف میں نئے نمازیوں پر کوشش کی جائے
تاکہ وہ پکے نمازی بن جائیں ،نمازیوں کی
تعدادبرقراررہے اس کے لیےدعابھی کریں ، مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فیضانِ نماز“ کا درس بڑھا دیں ، ماہ ِرمضان میں جو آتے تھے
،دعوتِ اسلامی والے ان سے ملاقات کریں ،انفرادی کوشش کریں ،اس سے فائدہ ہوگا۔
سوال : ہمیں گھر کہاں لینا چاہئے ؟
جواب: گھروہاں
لینا چاہئے( اگرچہ کچھ مہنگاملے) جہاں ایسی مسجد ہوجس
میں دُرُودوسلام پڑھا جاتاہو،میں چھ ماہ کی عمرسے ایسی مسجدکے قریب رہتا
تھا جس میں دُرُودوسلام پڑھا جاتاتھا ۔
سوال: کیا
ادب علم سیکھنےسےآتاہے ؟
جواب: ادب کے ساتھ ساتھ علم ِدین ہونا یہ بہت مفید ہے بلکہ کچھ علم یا اس کی کچھ
مقدارکا ہونا توضروری ولازمی ہی ہے
،’’ادب‘‘ علم کا نورہے بغیرادب علم کی
نورانیت حاصل نہیں ہوتی ، جوجتنا ادب کرے گا اس کا فیضان پائے گا۔اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ ”فتاویٰ رضویہ‘‘ میں ارشاد فرماتے ہیں: ’’وَلَادِیْنَ لِمَن لَّااَدَبَ لَہٗ یعنی: جوباادب نہیں اس
کاکوئی دین نہیں ۔ ‘‘ (فتاویٰ رضویہ 28 /158 )
سوال : نزلہ ہوتو کیا کرناچاہئے ؟
جواب: نزلہ ہوجائےتو دوالےکراسےروکنا نہیں
چاہئے،بلکہ نکلنے دیناچاہئے،اس سے کئی بیماریاں نکل جاتی ہیں، بلغم جمع ہوگیا ہوتو
اس کا حل یہی ہے کہ نکل جائے، نزلے کو فوراًروکنے سے گلےاورسرپراٹیک ہوسکتاہے ،مَیں عموماً اس کو
روکنے کے لیے دوانہیں لیتا،اس کی شدت کوتوڑنے کے لیے کبھی کبھار دیسی دوالے
لیتاہوں ورنہ دودن میں یہ خودہی ٹھیک ہوجاتاہے۔
سوال:میری چھوٹی سے دُکان ہے گاہگ کم آتےہیں رزق میں برکت کا کوئی وظیفہ
بتادیجئے ؟
جواب: ”یَااللہُ“ سات سوچھیاسی(786) باربعدِجمعہ لکھ لیجئے ،یا کسی
سےلکھوالیجئے،اس تحریر کو مکان یا دُکان میں رکھنے سے رز ق میں برکت ہوگی۔ان شآءاللہ الکریم
اِن دنوں فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے
متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
بانیِ دعوتِ اسلامی ، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ سے دعا کے لئے عرض کی جس پر امیر اہل سنت نے مدنی چینل پر براہِ راست فلسطینی مسلمانوں کے
لئے خصوصی دعا کی۔
دعائے عطار
یا رب المصطفےٰ جل جلالہ و صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم! فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما۔اے
اللہ پاک! قبلہ اول کی حفاظت فرما۔ الہ العالمین! تجھے
رحمتِ عالمیان کا واسطہ! یا اللہ پاک تجھے قراٰنِ پاک کا واسطہ!یا اللہ پاک تجھے صحابہ و اہلِ بیت کی عظمت و شان کا واسطہ! فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب
سے مدد فرما۔ ان پر رحم فرما۔ یا اللہ !
ان پر ظلم و ستم کی آندھیاں چلائی جارہی ہیں تو رحمت کی نظر فرمادے، کرم فرمادے، فضل
کردے۔ یہ مظلوم اس ظلم و ستم سے نجات پا جائیں۔
اے اللہ پاک! دشمنِ اسلام نیست و نابود ہوجائیں۔اے اللہ پاک! دشمنِ اسلام کے میلے منصوبےخاک میں مل جائیں۔ یااللہ پاک ! اسلام کا بول بالا فرما، دشمنانِ اسلام کا منہ کالا فرما۔ اے اللہ پاک ہم سب پر اپنی رحمت کی نظر فرما ۔ دنیا جہان کے
مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا دعائیہ
پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے
کرونا وبا سے نجات کے لئے 29 اپریل کی رات مدنی چینل پر
اجتماع ِدعا کا انعقاد کیا جائیگا، امیر اہلِ سنت خصوصی دعا فرمائیں گے
کرونا وباسے نجات و
حفاظت کے لئے دعوت اسلامی 29 اپریل 2021ء کورات 11:00 تا 11:30 بجے مدنی چینل پر براہ راست اجتماعِ دعا کا انعقاد کرنے
جارہی ہے۔
دعا سے قبل بیان کا
سلسلہ بھی ہوگا جبکہ امیر اہلِ سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کرونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی
دعافرمائیں گے۔
23اپریل کو فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ،
امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
23 اپریل
2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں بعد نماز عصر اور نماز تراویح کے بعد
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : شجرکاری(Plantation) کی کیا اہمیّت ہے ؟
جواب : شجرکاری
عمدہ فعل ہے ،دنیا بھرمیں کم زیادہ سبزہ نظرآتاہے ،اس کا حُسن بھی ہے جوکہ آنکھوں کو
اچھا لگتاہے،سبزہ دیکھنے سے بینائی تیز ہوتی ہے ، پودےلگاناہمارےپیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ثابت ہے ،حدیثوں
میں پودے لگانےکے فضائل بھی بیان ہوئے ہیں ،پودوں
سےگھر،علاقے، شہراورملک کا حُسن ہے۔(پودے لگانے کے فضائل،پودے
لگانے کی احتیاطیں،شجرکاری کے سائنسی فوائد جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے
رسالے"درخت لگائیے،ثواب کمائیے "کا مطالعہ کیجئے)
سوال : دعوتِ اسلامی کی شجرکاری مہم کےبارے میں کچھ ارشادفرمادیں؟
جواب: دعوتِ
اسلامی شجرکاری کی مہم چلارہی ہے، پاکستان کو گرین(Green)
بنانے کی کوشش کریں ،جہاں شریعت وقانون اجازت دے جگہ جگہ پودے لگائیے، کوئی جگہ خالی نہ رہے ،آپ
خود نہیں لگاسکتے تو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کو پودے دیجئے یااس کی رقم دے
دیجئے کہ وہ آپ کی طرف سے لگا دیں ، پودالگائیے ،درخت بنائیے ،یعنی پودالگاکراس
کی حفاظت بھی کریں تاکہ وہ درخت بن جائے، اللہ پاک ہمیں ہمت دے کہ
ہم اس کارِ خیرمیں حصہ لیں ۔
سوال: گھریلوجھگڑوں کا کیا حل ہے؟
جواب: گھریلوجھگڑوں کا حل یہ ہے کہ ایک فریق غُصّے
میں ہوتو دوسراخاموش ہوجائے ،منہ نہ بگاڑے،گھُورکرنہ دیکھے ،بعد میں جب غصہ ختم ہوجائے تو پیارومحبت سےسمجھائے
تو گھرمیں امن قائم ہوجائے گا۔
سوال: کرونا
بڑھ رہا ہے، آپ دعا فرمائیں کہ یہ دنیا سے ختم ہوجائے ؟
جواب:روزانہ مدنی چینل پر افطاری اورسحری کی دعا میں کرونا کےبارے میں بھی دعاہوتی ہے ،اللہ
پاک کرونا کودنیا سے ختم کردے۔
سوال : کرونا(Corona)سے
بچنے کا روحانی علاج ارشا د فرمادیجئے؟
جواب: کرونااورجب بھی کوئی وبائی مرض ہوان دنوں میں جوبھی
چیزکھائیں اورپئیں تو ان چیزوں پرسُورہ ٔ قدر(پارہ،30:اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ)1
مرتبہ پڑھ کردم کرکے کھائیں پئیں،ان شآء اللہ کرونا سے بچت رہے گی ،جوکرونا کامریض ہواسے بھی یہی سورت پڑھ کر
کھلائیں پلائیں ،اللہ کرے گا مریض شفایاب ہوجائے گا،اللہ پاک کےنام میں بڑی برکت ہے۔
سوال : ڈاکٹر،تاجراورمیڈیکل
اسٹاف کرونا کے
مریضوں سے کیساسلوک کریں ؟
جواب: انہیں چاہئے کہ مریضوں پر
شفقت کریں ،دوااوراس
سے متعلقہ چیزیں بیچنے والے تاجربھی ان کالحاظ رکھیں اوریہ چیزیں کم ریٹ پر بیچیں۔
سوال: دعوتِ اسلامی میں شعبہ روحانی علاج پیارے آقاصلی
اللہ علیہ والہ وسلم کی دُکھیاری اُمّت کی
کس طرح خدمت کررہا ہے ؟
جواب:روحانی
علاج فی سبیل اللہ کیا جاتاہے ،تعویذدینے
پر کوئی پائی پیسہ نہیں لیا جاتا ۔
سوال : کچھ لوگ اشتہارات میں لکھتے ہیں کہ ہم شرطیہ
علاج
کرتےہیں ،ہم سے علاج کروائیں ضرورشفاہوگی ،اس طرح کہنا اورلکھنا کیسا؟
جواب : اس طرح نہیں لکھنا چاہئےاور نہ ہی ایسا کہنا چاہئے ،یادرکھیں !دولت
سے دواملتی ہے شفانہیں ملتی ،اسی طرح ہرعلاج سے شفانہیں ملتی بلکہ دواوعلاج ایک
وسیلہ ہے،اللہ چاہتاہے تو ہی شفاہوتی ہے۔
سوال: نیکی
کی دعوت دینےکا اندازکیساہونا چاہئے ؟
جواب: کرداراورگفتارسے نیکی کی دعوت دی جائے ،ایک دورتھا
کہ میں 5،4 افرادمیں بھی بیان کیا کرتاتھا ،ایک دفعہ مسجدکے
باہر ہمیں کچھ سرنظرآئے ہم خوش ہوگئے کہ مسجدکے باہراتنے لوگ ہمیں سننے کے لیے جمع ہیں، جب قریب آئے تو وہاں دکاندارنے مٹکے
اُلٹے کرکے رکھے ہوئے تھے،بہرحال لوگ زیادہ ہوں یا کم ہمیں بیان کرنا چاہئے ،مبلغ
رِیا کاری اورحُبِّ جاہ سے بچے۔
سوال:بیان کی قبولیّت
کا دارومدارکس پر ہے ؟
جواب:بیان کی قبولیّت کا دارومدارقِلّت وکثرت یعنی
لوگوں کےکم یا زیادہ ہونے پر نہیں،قبولیت اخلاص مانگتی ہے،ہم میں سے ہرایک غورکرے کہ میرے
پاس کتنا اِخلاص ہے ۔
سوال : کیا
افطارپارٹیوں ،روزہ کشائی وغیرہ کی تقریب میں کتب ورسائل بانٹنے چاہئیں ؟
جواب : جی ہاں!ان مواقع پر بھی تقسیمِ
رسائل کیجئے ،"پردے کے بارے میں سوال جواب" کتاب گھر گھر
بانٹیں،ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی بانٹاجاسکتاہے ۔
سوال: کیا بچے کا نام نعل ِمصطفیٰ اوربچی کا نام نعلِ
فاطمہ رکھ سکتے ہیں ؟
جواب: جی
ہاں ! رکھ سکتے ہیں ،بہت اچھے نام ہیں ۔
سوال : حضرت سفیان بن عُیَیْنَہ رحمۃ اللہ علیہ کون تھے ؟
جواب : یہ تبع تابعی،بہت بڑے عالم اورمحدث تھے۔
سوال : کیا مسلمانوں کو عاشقانِ
مصطفی ٰ کہہ سکتے ہیں ؟
جواب: جی ہاں
!عشق محبت کے غلبے کو کہتے ہیں اورمسلمانوں کو عاشقانِ مصطفیٰ کہہ سکتے ہیں ۔
سوال: جب کوئی چیز چوری ہوجائے
تو صدمہ بھی ہوتاہے اورچورپر غصہ بھی آتاہے،ایسی کیفیت میں کیا کِیاجائے ؟
جواب:صدمہ ہونےاورغصہ آنے
میں بندے کااختیارنہیں ،یہ تو آہی جاتاہے
،اس پر بندے کو صبرکرنا چاہئےاوریہ بھی یادرکھیں !صبراوّل
صدمے پر ہوتاہے جیسے ہی کوئی مصیبت آئی تو فوراًخاموش ہوجائے،بِلاضرورت کسی کو نہ
بتائے،صدمے اورٹینشن میں آہستہ آہستہ کمی
واقع ہوجاتی ہے۔
22اپریل کو فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ،
امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 22 اپریل 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں بعد نماز عصر اور نماز
تراویح کے بعد مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : ایمان کاادنیٰ اور اعلیٰ درجہ کیا ہے ؟
جواب :تمام
ضروریاتِ دین پر ایمان لانا ضروری ہے، مختلف احادیث میں کئی اعمال بیان ہوئے ہیں جو مومن کو مومنِ کامل بناتے ہیں۔(توجہ
فرمائیں:ایمان کی تعریف،ضروریاتِ دِین کی تعریف اوردیگر بہت ساری معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ
المدینہ کی کتاب"کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب"کا مطالعہ بے
حد مفید رہےگا)
سوال : لایعنی(غیر ضروری) کاموں سے بچنے کا
کیا طریقہ ہے؟
جواب:لایعنی کاموں سے مراد غیر ضروری کام ہیں ، حدیث پاک ہے کہ انسان
کے حُسنِ اسلام (یعنی اسلام کی خوبی) یہ ہے کہ
بندہ لا یعنی کاموں کوچھوڑدے ۔ (
مسند امام احمد ،ج3،ص259،حدیث: 1737 )لایعنی کام قول اورفعل دونوں سے ہوتے ہیں
قول کی مثال جیسے بلاوجہ باتیں کرنا کہ میں وہاں سےگزررہا تھا،
وہاں ایکسیڈنٹ ہوگیاتھا، وہاں سبز پہاڑ تھے وغیرہ، بعض اوقات مبالغہ ہوتا ہے جیسے وہاں بہت زیادہ پھول تھے، اس کا نقصان یہ ہے کہ بعض اوقات بندہ جھوٹے مبالغے میں جا پڑتا ہے،
فعل کی مثال جیسے بِلا ضرورت ٹانگ ہِلانا
،قلم سے بلاوجہ لائنیں لگانا،مختلف چیزوں سے دھاگے نکالنا۔( اگر یہ چیز کسی کی ہو یا
مسجد کی دری ہواوردھاگے نکالنے سے اس کا
نقصان ہو تو اب تو گناہ ہوجائے گا)، لا یعنی کاموں کا ایک نقصان یہ ہے کہ جتنی دیراس میں مصروف رہے گا اللہ پاک کے ذِکر سے غافل ہوجائےگا۔
سوال: زندگی سے مایوسی اور ناامیدی کو کیسے ختم کیا
جائے؟
جواب:اللہ پاک کی رحمت پر نظر رکھیں ، رحمتِ الٰہی کے فضائل پڑھیں، تلاوت کریں،نمازیں
پڑھیں، عبادت میں دل لگائیں، متعلقہ
ڈاکٹر سے مشورہ کرکے دوا (Medicine)بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
سوال: عُرس منانے یاایصالِ ثواب کرنے کا کیا فائدہ ہے ؟
جواب: عُرس وایصالِ ثواب
کےبہت فائدے ہیں ،ایک فائدہ یہ ہے کہ صاحبِ عُرس
یاجس کو ایصالِ ثواب کیا اُسے
خوشی حاصل ہوتی ہے، نیک ہستیاں ہم سے خوش ہوں گی تو اپنا بیڑا پار ہے۔
سوال : عورتوں میں افضل کون ہیں؟
جواب: حضرت خدیجہ ،
حضرت عائشہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہم اپنے اپنے مقام کے اعتبار سے عورتوں سے افضل ہیں ۔
سوال: درگزراورمعاف کرنے کی عادت کس طرح بنائی
جائے ؟
جواب: اس کے لیے بہت ریاضت اور محنت کی ضرورت ہے، بندہ معاف کرنا سیکھے ورنہ انتقام لیتے ہوئے
زیادتی کرے گا تو مظلوم سےظالم بن جائے گا، معاف کرنا بہت بڑی بات ہے، جتنا ہی زور دار دل دکھا ہوگا اس پر معاف کرنا
اتناہی زیادہ کارِ ثواب ہوگا، فیضانِ سنت کے باب ’’
غیبت کی تباہ کاریاں‘‘ میں رسالے ’’عفو و در گزر کی فضیلت ‘‘(صفحہ 477تا494) کا
مطالعہ کریں ، چودہ طبق روشن ہوجائیں گے۔(یعنی اتنی معلومات
ملیں گی کہ آپ حیران ہو جائیں گے)
سوال : دُنیاوی اداروں کے طلبہ
اپنے اَخلاق کس طرح بہتربنائیں ؟
جواب : طلبہ(Students) کسی ملک کا سرمایہ
ہوتے ہیں ،آگے جاکریہ ملک کے سارے شعبوں
کو سنبھالیں گے،ان کی اخلاقی تربیت ضروری ہے، اس کے لیے دنیاوی اداروں کےنصاب (Syllabus) کی شرعی
تفتیش ہو،یہ اسلامی تعلیمات میں رنگاہواہواوراساتذہ کی تربیت ہو،اِن شاۤءَ اللہُ الکریم تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کے اخلاق بھی بہترہوں گے اور ان کی اخلاقی
تربیت بھی ہوگی ۔
سوال : دعاکےشروع اورآخرمیں دُرودشریف
پڑھنے کا کیا فائدہ ہے ؟
جواب: دُعاکی قبولیت کی بشارت(خوشخبری) ہے لیکن اگرکوئی نہ
پڑھے تو کوئی حرج نہیں جیسے ہم آپس میں ملاقات میں سلام کرتےہیں تو یہ بھی دُعاہے، اس کے اول وآخردُوردشریف
نہیں پڑھا جاتا ۔
سوال: گفتگومیں مبالغہ آرائی سےکیسے بچا جائے ؟
جواب: اپنی گفتگوپرغورکریں ،کوشش کریں کہ اس میں
مبالغہ نہ ہو ،جیسے یہ کہنا کہ سرمیں بہت دردہورہا ہے ،جب غورکیا تو معلوم
ہواکہ دردتوہورہا ہے مگربہت نہیں ہورہا کیونکہ بہت سردردہوتو کچھ سمجھ نہیں
آتا،اسی طرح یہ کہنا کہ بے
حدبخارہورہاہے ،یہ بھی ٹھیک نہیں کیونکہ بخارکی کوئی حدتوہوتی ہے ، اگریہ حدتوڑدے توبندے
کوقبرمیں اُتاردے گا۔
سوال: اصل مفتی کون ہوتاہے ؟
جواب: اصل مفتی مجتہد(مُج۔تَ۔ہِد)ہوتاہے اورمجتہد
بہت بڑاعالم ہوتاہے ،موجودہ مفتیان ِکرام مجتہد نہیں
بلکہ مفتیِ ناقل ہیں ۔
سوال : دعوتِ اسلامی تھیلیسیمیا(Thalassemia) کے مریضوں کے لیے خون(Blood) لینے کی مہم شروع
کررہی ہے ،آپ بھرپورترغیب اِرشاد فرمادیں
جواب : پیارے آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دُکھیاری امت کے لیے نکلیےاوراپناخون دعوتِ
اسلامی کودیجئے ، کسی خاندان کی رخصت ہونے والی مسکراہٹ ان شاء اللہ واپس آجائے گی
،میرے مدنی بیٹومزیدہمت کیجئے ۔
دُعائے عطار
یااللہ !جوخون دے یا جو ایک دفعہ دے چکا ہے وہ دوبارہ دے
،پیارے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے،اسے
اُس وقت تک موت نہ دے ،جب تک پیارے محبوب صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کا جلوہ
نہ دیکھ لے، اس کے ایمان پر مہرلگ جائے ،ایمان پر خاتمہ نصیب ہو۔امین۔اس کام
میں جو ڈاکٹراوردیگرمعاونین شامل ہیں ، ان کے حق میں بھی یہ دعا قبول ہو،جو اسلامی
بہنیں اپنے بیٹے اوردیگرمحرموں کواس کےلیے
تیارکریں، ان کے حق میں بھی یہ دعاقبول ہواوروہ ثواب کا حقداربنیں ۔ خون دینے کے
بعد خون دینے والوں کو اللہ پاک مزید قوت دے کہ یہ عبادت
ونیکیاں کریں ۔
سوال: حضرت
خدیجہ رضی اللہ عنہااِسلام کیسے لائیں ؟
جواب: دراصل یہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے متاثرتھیں، اسی وجہ سے آپ سے نکاح
ہوا،پھر جب وحی نازل ہوئی توانھوں نے تسلیاں دیں اورآپ پرایمان بھی لے آئیں ، یوں عورتوں
میں سب سے پہلے ایمان لانے والی حضرت خدیجہ رضی
اللہ عنہاہیں ۔
(توجہ فرمائیں:حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کا
تعارف،قبولِ اسلام کا واقعہ،آپ کی علمی شان و شوکت اور آپ کی سیرت سے متعلق دیگرمعلومات جاننے کے لیے
مکتبۃ المدینہ کے رِسالے"فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا"کا مطالعہ
کیجئے)
21اپریل کو فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ،
امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
یکم رمضان المبارک
1442ھ سے بعد نماز عصر اور نماز تراویح کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ جاری ہےجس میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمارہے ہیں۔
اسی طرح 21 اپریل
2021ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےماں باپ کو اولاد کے ساتھ کس طرح سلوک کیا
جائےکے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایاکہ ماں باپ کو چاہئے کہ بچوں میں
انصاف کریں ،ہرمعاملے میں برابری کا سلوک ہونا چاہئے ورنہ مسائل ہوں گے ۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : بیمار کی عیادت کس طرح کرنی
چاہئے ؟
جواب : عیادت کرنا
سُنّت ہے، عمل کا ثواب تبھی ملتاہے جب نیّت ہو،عیادت وتیمارداری سنّت کی نیّت سے
کی جائے ،مریض کا حوصلہ بڑھایا جائے، اللہ پاک کی رحمت کی بات کی جائے ،عیادت کرنے
والامریض کو ذکرودُرُو دکرنے کی درخواست کرے ،جھوٹی تسلی نہ دے ،دُعا کرے
اورکروائے ۔ہمارے معاشرے میں عیادت کا رجحان کم ہے ،اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ
ہرجاننےوالے سے بھی عیادت کی جائے ۔
سوال : کیا عادتیں بدل سکتی ہیں ؟
جواب: جی ہاں !عادتیں بدلی جاسکتی ہیں ،دعوتِ اسلامی
نے کتنے لوگوں کی عادتیں بدلی ہیں۔
سوال: کیا گنا ہ کا خیال آیا توگناہ لکھا جائے گا؟
جواب:نہیں !صرف گناہ کا خیال آنے سے گناہ نہیں لکھا جائےگا
،اگرگناہ کا عزم مصمم یعنی پکا ارادہ کیا تو اس پر پکڑہے ۔
سوال:ایمان پر خاتمہ مل
جائے،کیا اس کی کوئی گارنٹی ہے ؟
جواب: نہیں !بلکہ ہرایک بُرےخاتمےاور اللہ پاک کی خفیہ تدبیرسے ڈرتارہے ۔ہرشخص کو چاہئے کہ وہ
ہروقت حُسنِ خاتمہ کی دُعاکرتارہے۔
سوال : اولادکی شادی کس عمرمیں کرنی چاہئے۔
جواب :اصل جوانی 30 سال تک رہتی ہے ،ماں باپ کو چاہئے کہ جب جوڑملے
تو اپنی اولاد کی جلدشادی کردیں۔
سوال: ماہِ رمضان کے پہلے 10 دن،دوسرے 10 دن
اورتیسرے10 دن کو کیا کہاجاتاہے ؟
جواب: ماہِ
رمضان کے پہلے 10 دن کوعشرہ ٔرحمت ،دوسرے
10 دن کو عشرہ ٔمغفرت اورآخری 10 دن کوعشرہ ٔجہنم سے آزادی کہاجاتاہے ۔
سوال: بیٹی کو جہیز
میں کیا کیا چیزیں دینی چاہئیں ؟
جواب: باپ کو چاہئے کہ گھرکے استعمال کی درمیانی چیزیں دے،یوں والدین پر بوجھ نہیں پڑے گا ،تمام قائدین اوربرادریوں کے بڑے سب کوشش کریں کہ شادیوں میں کم خرچ ہوتاکہ غریب
لوگ جو اپنے بچوں کی شادی نہیں کرپاتے وہ شادیاں کرنے میں کامیاب ہوسکیں ۔
سوال : بغض وکینہ میں کوئی فرق ہے یا یہ ایک ہی چیز ہے ؟
جواب : بغض وکینہ ایک ہی چیز ہے یعنی
دل میں چُھپی ہوئی دشمنی ،مثلاً کسی نے سب کے سامنے جھاڑدیا تو دل میں دشمنی بیٹھ
گئی ،پھراس تلاش میں رہے کہ کب
انتقام لُوں ،بیمارہوجائے تو اسے سکون ملے
،نقصان ہوا تو یہ خوش ہو ،یادرہے کینہ بہت خراب چیز ہے، شبِ برأت میں کینہ والے
نہیں بخشےجاتے ۔ دل
کوکینے سے پاک کرنے کے لیے شیطان کی طرف سےدوسرے کے بارے میں آنے والے بُرے خیالات
کو دورکرنے کی کوشش کی جائے،اپنی خامیوں کو یادکیا جائے،دوسرے کی خوبیاں پیشِ
نظررکھی جائیں ،اسے تحفہ بھیجاجائے ، کینے سے دل پاک ہونے کی دعاکی جائے، کسی طرح
اپنے دل کو صاف کرنے کی کوشش میں لگارہے ۔
سوال: مہمان نوازی
میں جس کا دل چھوٹاہوتو وہ اپنے دل کو کیسے بڑاکرے ؟
جواب: کنجوسی کی عادت نکالنے اورسخاوت کی عادت بنانے کےلیے
خرچہ کرنے پر اپنے دل کومائل کیا جائے،بکوشش مال خرچ کرے ،مہمان نوازی کے فضائل
پڑھے جائیں ، جب مہمان آتاہے تو اپنی قسمت کا لکھا کھاتاہے اورجاتاہے تو گھرمیں
رحمت چھوڑجاتاہے ،مزیداپنے اندرثواب کی حرص پیداکرنے کی کوشش کی جائے۔
سوال : علم
حاصل کرنا ہی کافی ہے یا اس کے ساتھ اوربھی کچھ ہو،جس سے اس کی شخصیت مکمل ہوجائے
۔
جواب : علم حاصل کرنے کے ذرائع
بڑھ گئے ہیں مگرحافظے کمزورہیں ،علم دین حاصل کرنے کا ذو ق بھی کم ہوگیا ہے،ہمارے
بزرگ علمِ دین حاصل کرتے ،اس کی تکرارکرتے
،یادرکھنے کی کوشش کرتے ۔علم دین رکھنے والے کو چاہئے کہ وہ اہل کو علم سکھائے ، تکبرنہ کرے ،اللہ پاک ہمیں علمِ دین سے مالامال کرے ،یہ جتنا
بھی ہے خیرہی خیرہے ،روشنی اورنورہے ۔
سوال : مضبوط علم کیسے حاصل ہو ؟
جواب: مضبوط علم حاصل کرناچاہتے ہیں تو کسی اچھے
استاذسےسیکھئے،انٹرنیٹ سے ملنے والی معلومات پر اعتمادنہ کیا جائے ،اگرکوئی بات
نیٹ سے مل جائے تو اپنے استاذکو چیک کروالی جائے ۔کسی عاشقِ رسول مفتی صاحب سے
برابررابطے میں رہیں۔
سوال: کیاآپ ماہِ رمضان میں مدینے شریف گئے ہیں ؟
جواب: جی ہاں !ایک بارحاضری ہوئی ہے،رمضانِ مدینہ
نصیب ہواہے ،اللہ کرے باربارنصیب ہو ۔
سوال: جب
کوئی مصیبت آئے تو کیا نہیں کہنا چاہئے ؟
جواب: فرمانِ مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وسلم): تجھ پر کوئی مصیبت آئے تو یوں مت کہہ: اگر میں
ایسا کرتا تو یہ مصیبت کیوں آتی لیکن یوں کہے: قَدَّرَ اللَّهُ وَمَا شَاءَ فَعَلْ اللہ تعالیٰ
کی تقدیر میں ایسا ہی تھا جو اس نے چاہا کیا۔(صحیح مسلم ،حدیث : 6774)
8رمضان المبارک کو فیضان مدینہ کراچی میں
مدنی مذاکرے کا سلسلہ، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
8رمضان المبارک 1442ھ کو دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نماز عصر اور نماز تراویح کے مدنی
مذاکرے کا سلسلہ ہواجس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی پھول
ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے مدنی
پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : نماز میں خشوع اور دل جمعی کیسے حاصل ہو؟ کوئی نسخہ عطا
فرمادیں۔
جواب :
نمازکو زندگی کی آخری نمازسمجھتے ہوئے پڑھیں
،اسی طرح دیگر اعمال کو بھی اپنی زندگی کے
آخری اعمال سمجھ کر کریں تو ان شاء اللہ الکریم اس سے خشوع اور دل جمعی حاصل ہوگی۔
سوال : رشتہ داروں میں
ناراضیاں ہو جاتی ہیں، تعلق توڑدیتے ہیں، اس بُرائی کے خلاف دعوتِ
اسلامی کوئی تحریک شروع کرے،اس سے متعلق کچھ مدنی پھول عنایت فرما دیں۔
جواب: ہربُرائی کے خلاف تحریک چلنی
چاہیے، رشتہ دارو ں میں جو بات چیت بند ہوجاتی ہے، عموماً اس کا سبب دل
میں چھپی ہوئی ناراضی یعنی کینہ ہوتا ہے، بعض اوقات دیگراسباب بھی ہوتے ہیں
مثلاً دعوت نہیں دی، فوتگی میں تعزیت نہیں
کی ، گھر گیا تو درست انداز میں ملاقات نہیں کی وغیرہ۔ اِن وجوہات سے تعلقات توڑ دیتے ہیں ،یہ دنیا وآخرت کے لیے نقصان دہ
ہے ،اسلام میں صِلہ
رِحمی(رشتہ داروں سے اچھے سلوک ) کی بہت اہمیّت
ہے، صِلہ رِحمی واجب اور رشتہ کاٹنا حرام ہے۔
سوال: خاندان
کے بڑے بوڑھےاپنے خاندان میں ناراضیاں ختم کرنے اوررشتہ داری قائم رکھنے میں کیا
کرداراداکریں ؟
جواب: خاندان کے بڑے بوڑھے خود ایسی معلومات رکھیں
،کسی کے درمیان ناراضی کی بات سامنے آنے پر اپنا کرداراداکریں اور صلح
کروانے کی کوشش کریں اورصلح کروانے ،معذرت کروانے میں انصاف کو پیش ِ نظر رکھیں۔
سوال: پرندوں اور جانوروں کی روح کون قبض کرتا ہے؟
جواب: حضرت عزرائیل علیہ السلام ہی روح قبض کرتے ہیں،ایک روایت یہ ہے کہ ان کے معاون فرشتے قبض کرتے ہیں۔
سوال : کینسر کا روحانی علاج اِرشاد فرمادیں؟
جواب : 7دن تک روزانہ باوضو 100باریَارَقِیبُ ،اوّل وآخر 3،3 باردُرودشریف پڑھ کرمریض کو دم کریں یا مریض خود یہ پڑھ کر
اپنے اوپردم کرلے ۔
سوال:اچھی زندگی گزارنے
کےلیے بچپن سے ایسی کون سی عادات اختیارکی جائیں،نیزپرسکون
زندگی گزارنے کا طریقہ بھی بتادیں ؟
جواب: جس کو بچپن سے دینی ماحول مل جائے،اس میں سیکھنے اورپھر اس پر عمل کرنے کا جذبہ ہوتو وہ اچھی زندگی گزارے گا، اور دوسری بات کا جواب یہ ہے کہ جو باعمل مسلمان ہے ، خوفِ خدا رکھتا ہے،اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتا ہے،تو کیسے بے خوف ،بے غم اورپُرسکون رہ سکتاہے ۔
سوال : نماز میں خشوع اور دل جمعی کیسے حاصل ہو؟ کوئی نسخہ عطا
فرمادیں۔
جواب : نمازکو زندگی کی آخری نمازسمجھتے ہوئے پڑھیں ،اسی طرح دیگر اعمال کو بھی اپنی زندگی کے آخری اعمال سمجھ
کر کریں تو ان شاء اللہ الکریم اس سے خشوع اور دل جمعی حاصل ہوگی۔
سوال : رشتہ داروں میں ناراضیاں ہو جاتی ہیں، تعلق توڑدیتے ہیں، اس بُرائی کے خلاف دعوتِ
اسلامی کوئی تحریک شروع کرے،اس سے متعلق کچھ مدنی پھول عنایت فرما دیں۔
جواب: ہربُرائی کے خلاف تحریک چلنی چاہیے، رشتہ دارو ں میں جو بات چیت
بند ہوجاتی ہے، عموماً اس کا سبب دل میں چھپی ہوئی ناراضی یعنی کینہ ہوتا ہے، بعض اوقات دیگراسباب
بھی ہوتے ہیں مثلاً دعوت نہیں دی، فوتگی
میں تعزیت نہیں کی ، گھر گیا تو درست انداز میں ملاقات نہیں کی وغیرہ۔ اِن وجوہات سے تعلقات توڑ دیتے ہیں ،یہ
دنیا وآخرت کے لیے نقصان دہ ہے ،اسلام میں صِلہ رِحمی(رشتہ داروں سے اچھے سلوک ) کی بہت اہمیّت ہے، صِلہ رِحمی واجب
اور رشتہ کاٹنا حرام ہے۔
سوال: خاندان کے
بڑے بوڑھےاپنے خاندان میں ناراضیاں
ختم کرنے اوررشتہ داری قائم رکھنے میں کیا
کرداراداکریں ؟
جواب: خاندان کے بڑے
بوڑھے خود ایسی معلومات رکھیں ،کسی کے درمیان ناراضی کی بات سامنے آنے پر اپنا
کرداراداکریں اور صلح
کروانے کی کوشش کریں اورصلح کروانے
،معذرت کروانے میں انصاف کو پیش ِ نظر
رکھیں۔
سوال: پرندوں اور جانوروں کی روح کون قبض کرتا ہے؟
جواب: حضرت
عزرائیل علیہ السلام ہی روح قبض
کرتے ہیں،ایک روایت یہ ہے کہ ان کے معاون فرشتے قبض کرتے ہیں۔
سوال : کینسر کا روحانی علاج اِرشاد فرمادیں؟
جواب : 7دن تک
روزانہ باوضو 100باریَارَقِیبُ ،اوّل وآخر 3،3 باردُرودشریف پڑھ کرمریض کو دم کریں یا مریض خود یہ پڑھ کر
اپنے اوپردم کرلے ۔
سوال:اچھی زندگی گزارنے کےلیے بچپن
سے ایسی کون سی عادات اختیارکی جائیں،نیزپرسکون زندگی گزارنے کا طریقہ بھی بتادیں ؟
جواب: جس کو بچپن سے دینی ماحول مل جائے،اس میں سیکھنے اورپھر اس پر عمل کرنے کا جذبہ ہوتو وہ اچھی زندگی گزارے گا، اور دوسری بات کا جواب یہ ہے کہ جو باعمل مسلمان ہے ، خوفِ خدا رکھتا ہے،اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتا ہے،تو کیسے بے خوف ،بے غم اورپُرسکون رہ سکتاہے ۔
7رمضان المبارک کو عالمی مدنی مرکز میں مدنی
مذاکرے کا سلسلہ، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
یکم رمضان المبارک
1442ھ سے بعد نماز عصر اور نماز تراویح کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ جاری ہےجس میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمارہے ہیں۔
7رمضان المبارک 1442ھ
کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبچوں
کے معاملات کے حوالےسے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ بچہ بہت نازک ہوتا ہے ،کچھ پتانہیں ہوتاکہ یہ
آگے جاکر کیا کرے گا،ان کے ساتھ حُسنِ سلوک کرنا چاہئے۔ان کی توہین وتوقیرنہ کی
جائے،کسی کے سامنے اس کی بے عزتی نہ کی جائے اورنہ ہی ان کی بُرائی بیان کی جائے
۔کسی سے سمجھوانا ہوتو سمجھانے والے کو اس کی بُری بات کان میں بتائی جائے ۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ
کیجئے
سوال : بندے
کا ہمزاد بندےکے مرنے کے بعد کہاں جاتاہے ؟
جواب :ہمزادکو قیدکردیا جاتاہے ۔
سوال : مجذوب کسے کہتے ہیں؟کیا ان
کی پہچان ہوسکتی ہے؟
جواب:وہ بندہ جس سے عقل
تکلیفی جاتی رہی ،جیسے ہم مکلف ہیں اورشریعت کے پابندہیں ان میں یہ چیز نہیں ہوتی
،بعض اوقات یہ درست بھی ہوجاتے ہیں، ایسی صورت میں ان کا شریعت پر عمل کرنا ضروری
ہوتاہے ۔مجذوب کی پہچان بہت مشکل ہے ۔
سوال: سالک کون ہوتاہے اوریہ افضل ہے یا
مجذوب؟
جواب: راہِ طریقت پر چلنے والے کو "سالک" کہتے ہیں۔ یہ مجذوب سے افضل ہوتاہے، یہ نیکی کی دعوت دیتے ہیں ،مجذوب یہ کام نہیں
کرتا۔
سوال: مسجدانتظامیہ میں کیسے لوگ
ہونےچاہئیں؟
جواب:مسجدانتظامیہ میں ایسے
سمجھدارلوگ ہوں جو حُسنِ اَخلا ق کے پیکرہوں۔
سوال:بچے
بڑوں کے حقوق کیسے اداکریں ؟
جواب:بچے
بڑوں کا ادب کریں ،نافرمانی نہ کریں ، گالی گلوچ نہ کریں ، بچوں کو یہ سب
سکھانا ہوگاکہ بڑوں کے ساتھ لڑائی نہیں
کرنی ،بڑوں کو چاہئے کہ وہ چھوٹوں پر شفقت
کریں ،ان کو نہ ماریں،بے عزتی نہ کریں۔بے جا ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں۔
سوال: حدیث
ِپاک اورمسئلہ بیان کرنے میں آپ کیا احتیاط کرتے
ہیں ؟
جواب: میں حدیث پاک کتاب سے دیکھ کر یعنی پڑھ کر بیان کرتاہوں تاکہ کسی قسم کی
غلطی نہ ہوجائے ۔احتیاط کی وجہ سے ہمارے
بزرگ حدیث پاک اورمسئلہ بیان کرنے میں ڈرتے تھے،اللہ پاک ہم سب کو
احتیاطیں کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
سوال: مدنی چینل پر آپ کی کئی باتیں سن کرہمیں
لگتاہے کہ ہمیں کئی نئی باتیں معلوم ہوئی
ہیں ،پھرآپ فرماتے ہیں، یہ بات امام غزالی نے لکھی ہے توکیا آپ نے امام غزالی کی
کتابوں کو بہت پڑ ھاہے ؟
جواب: غالباً دعوتِ اسلامی سے پہلےاحیاء العلوم کا مطالعہ کرتاتھا ،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ سے مجھے عقائداوردل
کی صفائی کے معاملات میں بہت معلومات ملی
ہیں،جہاں میرے آقا اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا عقائدواعمال کے
معاملے میں مجھ پرفیضان ہے وہاں باطن کی اصلاح میں حُجَّۃُ الْاِسلام امام محمدبن محمد
غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا مجھ پر بڑااحسان ہے۔
سوال:بیان کرنے اورلکھنے کے کام میں کیا آپ کسی وجہ سے ڈِسٹرب ہوتے ہیں ؟
جواب:ایک دفعہ
میں بیان کررہا تھا ایک چھپکلی مجھ پر گِرپڑی مگرمیں نے اپنا بیان جاری رکھا
،لکھنے کا کام کرتے ہوئے بچے آئیں تو پھرDisturbing ہوتی ہے ۔
سوال: بچوں
کو پیاراورسختی کرنے کے حوالے سے آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: بچوں
کو پیارکیا جائے ، شریعت کےدائرے میں رہتے ہوئےادب سکھانےکی نیت سے کبھی کبھار سختی بھی کی
جاسکتی ہے،لیکن99 فیصدپیاراورایک فیصدسختی کی جائے ۔
سوال: توبہ
کی اس شرط "آئندہ یہ گنا ہ نہیں کروں گا "پر پُختہ ذہن کیسے بنے؟
جواب:جب اللہ پاک کی محبت
بڑھ جائے گی اورگناہوں کے عذاب کا خوف غالب ہوگاکہ عذاب سہہ نہ سکوں گا،توذہن بنے گا،جس گناہ کا
عادی ہے، اس کے عذابات پڑھیں گے تو بھی
ذہن بنے گا ۔
سوال: کیا کھجورسے
سحری
کرنا سنت ہے ؟
جواب: جی ہاں!روزہ دارکے لیے ایک توسحری
کرنا بذاتِ خودسنّت ہے اورکھجوراورپانی سے سحری کرنادوسری سنّت ہے بلکہ کھجورسے
سحری کرنے کی تو اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےترغیب ارشاد فرمائی
ہے،چنانچہ دوفرامینِ مصطفیٰ ہیں: (1)کھجورمومِن کی بہترین سحری ہے۔ (الترغیب والترہیب،2/90)(2)کھجوربہترین
سحری ہے۔ (سنن
ابوداؤد،2/443)
Dawateislami