آج رات مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا ، بانیِ دعوتِ
اسلامی مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل”مدنی مذاکرہ“ نامی
ہفتہ وار ایسی علمی نشست قائم فرمارہے ہیں جس میں شرکت کرنے والے ہر خاص و عام کو
شرعی، طبی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج مورخہ 05 جون 2021ء رات 9:30
بجے مین یونیورسٹی روڈ پر واقع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ
رسول کی جانب ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی
مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔
اس ہفتے کا رسالہ ” گھریلو جھگڑوں کا علاج “
گھر کا سکون جن چیزوں سے وابستہ ہے ان میں سے ایک
”جھگڑے (Dispute)“ سے بچنا بھی ہے۔ جس گھر میں میاں بیوی،
ساس بہو، بھائی بہن، بھائی بھائی کی آپس میں نہ بنتی ہو، ہر ایک ہاتھ میں گویا
بارُودی مواد (Explosives) لے کر گھومتا ہو کہ جونہی کسی نے ذرا سی
بات کی فوراً آگ کا شعلہ بھڑک اُٹھے اور ”جھگڑا“ شروع ہوجائے، اُس گھر میں اَمْن
و سکون کی فضا قائم ہونے کے بجائے ٹینشن (Tension) کی کیفیت دکھائی دیتی ہے۔
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ امتِ مسلمہ
کو نماز روزہ اور دیگر شرعی مسائل کی آگاہی فراہم کرنےکے ساتھ ساتھ معاشرے میں زندگی گزارنے
کےاصول بھی وقتاً فوقتاً بیان فرماتے رہتے
ہیں۔ آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے گھریلو جھگڑوں سے بچنے کے لئے ایک بہترین رسالہ ” گھریلو جھگڑوں کا
علاج “ مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی ہے اور اس کے پڑھنے
والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا ربَّ المصطَفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” گھریلو جھگڑوں کا علاج “ پڑھ یا سن لے اس کے گھر بار اور روزگار میں برکتیں عطا فرماکراسے اپنی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں۔
فردسے معاشرہ بنتاہے ،اس لیے ہرفردکو ماحول
آلودہ کرنےسے بچناچاہئے،امیرِ اہلِ سنت
19جون 2021ء مطابق 9 ذیقعدۃِالحرام 1442ھ کی
شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی
پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر
مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مدنی
مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ فرمائیں
سوال : کیا زیادہ
دعائیں مانگ سکتے ہیں ؟
جواب : دُعاعبادت ہے بلکہ عبادت کامغزہے ،اس لیے جتنی بھی دُعائیں
کرلیں پھر بھی کم کم اورکم ہیں ۔
سوال: بوڑھوں کو آپ کیانصیحت
فرمائیں گے ؟
جواب:مسلمان بوڑھے کومایوس نہیں ہوناچاہئے،اسلام میں بوڑھاہونے
والے کے بھی فضائل ہیں ،میرامشورہ ہے کہ بوڑھے بے موقع گفتگونہ کریں ، بے جاغُصّہ نہ کریں ،مسکراتے رہیں ان شا ء اللہ الکریم ان کی عزت ہوگی ،جوان اولاد کو باربارٹوکنا،غُصّہ
کرنا،گھرکے رازفاش کرنا وغیرہ ،اس سے عزت کم ہوجاتی
ہے ،یہ کہنا کہ میں صحیح بات کرتاہوں ،کیا میں صحیح بات نہ کروں؟پہلی بات تو یہ ہے
کہ جسے آپ صحیح کہہ رہے ہیں ضروری نہیں کہ وہ صحیح ہو،اگرصحیح بھی ہوتو ہرصحیح بات
کوہرموقع پر نہیں کیا جاسکتا،اب بھی ہمارے ہاں اہلِ علم بوڑھوں کی بہت عزت ہوتی ہے
،سیدی قطبِ مدینہ(امیرِ اہلسنّت کے
پیرصاحب حضرت ضیاء الدین احمد مدنی قادری رحمۃ اللہ علیہ) نے 107سال عمرپائی ،ان کی عزت کتنی زیادہ تھی؟لوگ ان سے محبت کرتےتھے،میں نےجب اِن کے فوت ہونے کی خبرسُنی تو میں
قبرستان میں تھا ،ان کی محبت کی وجہ سے میں
رونےلگا۔
سوال : سُستی کیسے دُورکی جائے ؟
جواب: سُستی دُورکرنے کاطریقہ ہے کہ
چُستی پیداکرنے کی کوشش کی جائے ،تکلف کے ساتھ سُستی دُورکی جائے ،مَنْ جَدَّوَجَدَیعنی جس نے کوشش کی اُس نے پالیا ،جن جائزکاموں کے بارے میں سُستی ہے ان کو کرگزرے ،پھر ان کی عادت
پڑجائےگی تو سُستی نہیں ہوگی ،سُستی کودورکرنےکے لیے چُستوں کی صحبت اختیارکی جائے۔
سوال: بندہ کس عمرمیں بوڑھاکہلاتا ہے ؟
جواب:30 سال تک بندہ جوان(Young) رہتاہے ،30سال کے بعدجوانی ڈَھل جاتی ہے ،30سے 50سال کا اُدھیڑ عمر ہے ،50 سال کے بعداُدھیڑعمربھی ڈھلنے لگتی ہے اور60سال والا مکمل بوڑھا ہوجاتاہے ۔بڑھاپے اورموت کاکوئی علاج نہیں ،بوڑھے کوچاہئے کہ وہ اللہ پاک کی طرف رجوع کرہی لے ،توبہ کرے،جن بندوں کے حقوق تلف کئے ہیں تو ان کو یادکرتارہے ،فہرست تیارکرے ،انہیں تلاش کرکے اُن سے حقوق معاف کرواتارہے۔
سوال:ماحول
کی آلودگی (Pollution) کوختم یا کم کرنے میں ایک فردکا
کیاکردارہوناچاہئے ؟
جواب: فردسے معاشرہ
بنتاہے ،اس لیے ہرفردکو ماحول آلودہ (خراب) کرنےسے بچناچاہئے ،اگرگاڑی
کالادُھواں چھوڑرہی ہوتو اسے درست کروالیں کہ یہ زیادہ نقصان دہ ہے،کچرےاِدھراُدھرپھینکنے
کےبجائے کچراکُونڈی میں رکھاجائے،اداروں کو چاہئےکہ کُوڑااُٹھاتے رہیں ،اگروہ نہیں اُٹھاتے تو لوگ
ان کو کہیں کہ وہ یہ کام کریں ،جن جانوروں کی تعدادکم ہوجائے ،اگرچہ حلال ہوں،قانون بن جائے کہ اِ نہیں نہیں کھانا
تو اس قانون پرعمل کیا جائے،اللہ کرے کہ ہم اپنا تحفظ کرنا سیکھیں ،دوسروں کے تحفظ کاخیال
کریں ،جانوروں کابھی تحفظ کریں،ماحول کی آلودگی کو کم کرنے کےلیے درخت لگائے جائیں ، پودے بھی
انسان کی خدمت کررہے ہوتے ہیں ۔دعوتِ اسلامی بھی شجر کاری مہم(Tree Planting Campaign) چلارہی ہے،اس میں دعوتِ
اسلامی کاساتھ دیں۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امام
مالک کا عشقِ مدینہ ‘‘ پڑھنے یاسُننے والوں کو
امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا ربَّ المصطفیٰ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ” امام
مالک کاعشقِ رسول“ پڑھ یا سُن لےاُسے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے صدقے عشقِ مدینہ سے مالامال فرما،اُسےباربارمدینہ ٔ پاک کی بااَدب حاضِری
نصیب فرمااوراُس کوبے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
پچھلے دنوں نگران راولپنڈی سٹی کابینہ
اشتیاق عطاری کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
اسی سلسلے میں جانشین امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ
الْعَالِی رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کے ہمراہ ان کی
رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اشتیاق عطاری اور مرحوم کے دیگر لواحقین سے تعزیت
کی۔جانشین امیر اہل سنت نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے
مغفرت فرمائی۔
شیخ ابراہیم بن عبد اللہ الاحسائی استنبول میں انتقال
فرماگئے، امیر اہل سنت کی لواحقین سے تعزیت
11 جون 2021ء کو خلیفۂ قطب مدینہ، محدث و مفسر،کئی کتب کے
مصنف شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا ابو ہاشم سید ابراہیم بن عبد اللہ الخلیفہ
الاحسائی حسنی شافعی شاذلی ترکی کے شہر استنبول میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔
آپ رحمۃ اللہ علیہ کی
نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد فاتح
میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول موجود تھے۔ آپ رحمۃ
اللہ علیہ کی
تدفین آپ کی وصیت کے مطابق حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی
اللہ عنہ کے
روضہ پاک کے قرب میں موجود قبرستان میں آپ
کے پیر و مرشد حضرت شیخ القادر عیسیٰ
شاذلی رحمۃ اللہ علیہ کی قبر کے پہلو میں
کی گئی۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آپ رحمۃ
اللہ علیہ کے شہزادگان شیخ عبد اللہ، شیخ محمد اور شیخ یحیٰ سمیت
تمام لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہلِ سنت
نے حضرت سید ہاشم بن عبد اللہ الاحسائی رحمۃ اللہ علیہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندیٔ
درجات کے لئے دعائیں کیں۔
امیرِ
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ وقتاً فوقتاً عاشقان رسول کو موقع مناسبت سے
اوراد و ظائف پڑھنے کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں مزید اس کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس ہفتے رسالہ ” کام کے اَوراد “ پڑھنے
/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” کام کے
اَوراد“ پڑھ یا سُن لےاُسے گناہوں
اور فُضُول کاموں سے بچا اور اس کو ذِکرو درود میں مشغول رہنےوالی زبان عطا
فرمااور اُس کی بے حساب مغفرت کر۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں۔
جو اللہ پاک کا انکارکرتاہے وہ بھی موت کا اقرارکرتاہے ،علامہ
الیاس عطار قادری
5جون 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس
مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مدنی مذاکرے کےمزید مدنی
پھول ملاحظہ فرمائیں
سوال : مقامِ جِعِرَّانہ کی کیا اہمیت ہے ؟
جواب :یہ مقام مکہ
شریف
سے جانبِ طائف 26کلومیٹرکے فاصلے پرہے
،مقامِ جعرانہ سے تین سو(300)انبیائے کِرام نے احرام باندھاہے ،فتح مکہ
کےبعدہمارے پیارےآقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے طائف سے
واپسی پر یہاں قیام فرمایااور28 شوال کو عمرے کا احرام
باندھا۔عوام اس مقام کو بڑاعمرہ بولتے ہیں جبکہ مسجدعائشہ
سے احرام باندھنے کو چھوٹا عمرہ کہتےہیں ۔حضرت شیخ عبدالوہاب متقی رحمۃ
اللہ علیہ نے یہاں رات کے مختصرحصے میں سو(100)سے
زائدباررسول ِکریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی
خواب میں زیارت کی ۔
سوال : مجھے یہ خیال آتاہے کہ
میں مرجاؤں گا یا بیمارپڑجاؤں گا۔ کیاکروں؟
جواب:رکھ
مولیٰ تے آس،مرنا توپڑے گا ،جو اللہ پاک کا انکارکرتاہے وہ بھی
موت کا اقرارکرتاہے ،موت متفق علیہ معاملہ ہے جس سے کوئی انکارنہیں کرتا،اسی
طرح انسان بیمارتو ہوتاہے ،پھرعلاج بھی
کرلیتاہے ،اس میں نفسیاتی اثرلےکراپنی صحت کوکھونایہ
دانشمندی نہیں ہے ۔اللہ کی رحمت پرنظررکھے ،بُرے
خاتمے سےبچارہوں یہ دعاکرتارہے۔
سوال: حضرت عمربن عبدالعزیزرحمۃ اللہ علیہ کو ’’عمرِ ثانی‘‘کیوں
کہاجاتاہے ؟
جواب: حضرت عمربن عبدالعزیزرحمۃ
اللہ علیہ نے انصاف کا بول بالاکیا،اصلاحات کیں ،امن قائم کیا
،یزیدی دَورکا ظلم وستم دُورکیا جس سے خلافتِ حضرتِ عمرِفاروق رضی اللہ عنہ کی یادتازہ ہوگئی،چونکہ ان کا نام بھی عمرتھا اس لیے آپ کو’’ عُمرثانی‘‘ کہاجاتاہے ۔
سوال: بیان کس طرح کرنا چاہئے؟
جواب:علماوائمہ کرام اورمبلغین کو چاہئے کہ آسان بیان کریں ،مشکل الفاظ استعمال
کرنے سے لوگوں کوسمجھ میں نہیں آئے گا ،اسی طرح نماز،غسل وغیرہ کے مسائل آسان
اندازمیں بتاتے رہیں۔
سوال : مکتبۃ المدینہ کی نئی کتاب ’’آخری نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی پیاری سیرت ‘‘کےبارے میں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا فرمایا؟
جواب:’’آخری نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) کی پیاری سیرت‘‘سیرت ِمصطفی کی جامع اورمختصرکتاب ہے ،اسے ہرگھرمیں
ہونا چاہئے ،اس کا مطالَعہ فرمائیں ڈھیروں ڈھیر معلومات حاصل ہوں گی،دوسروں کو
تحفہ دیں ،کوئی خوشی مثلاً:شادی ہو،بچے کی ولادت ہویا منگنی کا موقع ہوتو اسے تحفے
میں دیں ،اپنے محلے کے امام صاحب کو پیش کریں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش“ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش“ پڑھ یا سُن لےاُس کے سارے گُناہ
مُعاف فرمااور اُسے اپنا مقبول بندہ بناکر بے حساب مغفرت سے نواز دے ۔اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام29 مئی 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں ہفتہ وار مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی
جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال
: ہمیں دِین ِ اسلام کی دُرست معلومات
کس سے حاصل ہوں گی ؟
جواب :عاشقان ِرسول عُلماءسے ہوں گی ،عُلماءکے قدموں
سے لگےرہیں ،جوعلماءفرمائیں ہمیں وہی مانناچاہئے ،علماہی رہنمائی کرسکتے ہیں ،دِین
علماءسے ملے گا۔
سوال
: کیا یہ دعاکرسکتےہیں کہ ”جہاں میں شادی
کرناچاہتاہوں وہاں میری شادی ہوجائے“ ؟
جواب:عافیّت
اسی میں ہے کہ یہ دُعاکرےکہ” جہاں میرے حق میں بہترہے وہا ں میری شادی ہوجائے“،
اللہ پاک سے ہمیشہ عافیت مانگنی چاہئے ۔عافیت کا معنی ہے" سلامتی اوربہتری
"۔یہ دعامانگی جائے : اَللّٰهُمَّ اِنِّي أَسْأَلُكَ الْمُعَافَاةَ فِي
الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ (اے اللہ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت کی عافیت کا طلب گار ہوں)(سنن
ابن ماجہ،حدیث:۳۸۵۱)
سوال: کیا حنفی ،شافعی ،مالکی اورحنبلی آپس میں بھائی
بھائی ہیں ؟
جواب:جی
ہاں ! چاروں امام برحق ہیں ،چاروں نے قرآن وحدیث سے ہی مسائل نکالے ہیں ،یہ اس
درجے کے علما تھے جو قرآن وحدیث سے مسائل کااستنباط کرسکتے تھے،یعنی نکال سکتے تھے
،ان میں یہ صلاحیت تھی ،مجتہد کی تعریف اِن پر پوری اُترتی تھی ،یہ مجتہدِ مُطلق تھے ،اسی لیے ہم چاروں کو مانتے ہیں
،جو قرآن وحدیث سے مسائل نہ نکالے ہم اسے مانتے ہی نہیں ،اعلیٰ حضرت امام احمدرضا
خان رحمۃ اللہ علیہ بڑے وسیع الظرف تھے ،آپ فرماتےہیں:’’ یہ چاروں اماموں کے ماننے
والے آپس میں سگے بھائی ہیں ۔‘‘ہاں ایک
بات یادرہے! پیروی ان میں سے ایک امام کی ہی کرنی ہے ۔ہم حنفی ہیں تو صرف حنفی ہیں۔
سوال: لوگ نشے کے عادی کیوں ہوجاتے ہیں ؟
جواب:عام
طورپر بُری صحبت سے لوگ نشے میں مبتلاہوجاتے ہیں ،والدین کوچاہیے کہ بچوں کو بُری
صحبت کی نفرت دلائیں ۔
سوال: سنت پرعمل کرنے میں کیافائدہ ہے؟
جواب:
سنت میں عظمت ہے، ہر سنت جنت میں لے جانے والی ہے، ہر سنت میں حکمت اور فائدہ ہے ۔
سوال
: ایک ہے جذبہ اور دوسرا ہے جذباتی ہونا
،اس میں کیا فرق ہے؟
جواب :٭جذبہ اچھا بھی ہوتا ہے بُرا بھی ، نیک کاموں
کا جذبہ اچھا ہے اور اسے بڑھنا چاہیےجیسے:
’’نیک اعمال‘‘ رسالہ کا مطالعہ کرنے، اس کے خانے پُرکرنے سے نیک اعمال کرنے کا جذبہ بڑھےگا۔٭گناہوں کا جذبہ
بُرا ہوتا ہے، گناہوں سے بچنے کےلیے ان
کے عذابات کا مطالعہ کریں، بُری صحبت کومکمل چھوڑ دیں ۔ جذباتی ہونایہ بھی دو طرح سے ہے ،ایک
یہ کہ ٭شریعت کے خلاف کوئی بات دیکھی اور جذبات مشتعل ہوگئے پر شریعت کی حد نہیں توڑی تو اچھا ہے، لیکن
اگرحد توڑی تو بُرا ہے، اس میں اعتدال ہونا چاہیے،٭اور دوسرا ہے اپنی طبیعت کے خلاف چیز دیکھ کر جذباتی
ہونا ، اکثر یہی ہوتا ہے لوگوں کی طبیعت کے خلاف کچھ ہوجائے تو وہ جذبات میں آجاتے ہیں بعض اپنے آپ کو مارتے، اپنی چیزیں توڑ دیتے ہیں،یہاں
تک کہ خودکشی بھی کردیتے ہیں، جرم کرکے جیل
میں چلے جاتے ہیں، طلاق دے کر گھر تباہ کر لیتے ہیں،اپنے آپ کو دنیا میں آزمائش
ڈالتے ہیں اور آخرت میں بھی تباہ کرلیتے ہیں۔
سوال
: کیانمازنہ پڑھنے سے بھی تنگدستی آتی
ہے ؟
جواب :جی ہاں! ہمیشہ نمازجماعت کے ساتھ پڑھنے سے نیک
بختی اورتونگری(یعنی دولت مندی)کی برکت حاصل ہوتی ہے ،بدبختی اورمفلسی(یعنی
غربت)دوربھاگتی ہے اورجماعت ترک کرنے نیزبالکل نمازنہ پڑھنے سے برکت ختم ہوجاتی
ہے۔( فیضانِ نماز ،ص443)
سوال : خارش ہونے کی کیاکیا وجوہات ہیں ؟
جواب:انڈا،
مرغی ، گوشت وغیرہ زیادہ کھانے،نیز کھانے پینے میں بے احتیاطی کرنے، بدن کی صفائی
کا خیال نہ رکھنے وغیرہ سے خارش ہوسکتی ہے ،اس سے بچنے کے لیے روزانہ غسل کریں ، صرف پانی ڈالنے کے بجائے اچھا صابن ایک دو منٹ
لگا کر رکھیں اوراس کے بعد بدن کوخوب مَلیں۔
سوال: مسلمان اپنا کھویا ہوا عروج کیسے حاصل کرسکتےہیں
؟
جواب:عروج
کھونے کے اسباب پر غور کریں، مسلمان 313 ہوکر میدانِ بدر میں کامیاب ہوئے جبکہ دشمن ناکام ہوا، مسلمانوں کے پاس جذبۂ ایمانی کا ہتھیار
تھا، جیسے جیسےجذبہ ٔایمانی کا ہتھیار کُند(ناکارہ) ہوتا گیا دشمن غالب آتاگیا، مسلمان عروج چاہتے ہیں تو نمازی بن جائیں، دین پرعمل کریں، اللہ کا نام لیں، مایوس نہ ہوں ، اسلامی بہنیں بھی توبہ کریں، سب نیک پرہیزگار،
عبادت گزار ، بااخلاق اور ایک دوسرے کے ہمدرد بن جائیں۔ دعوتِ اسلامی مسلمانوں کو
عروج دلانے والے کاموں کی دعوت دیتی ہے۔
سوال
: جولوگ مختلف پرندے ،جانوروغیرہ پالتے ہیں ،وہ کس بات
کا خیال رکھیں ؟
جواب:جولوگ مختلف پرندے ،جانوروغیرہ پالتے ہیں ان پرلازم ہے کہ ان پرندوں
اورجانوروں سے بے توجہی نہ کریں، موسمی
اثرات سے بچائیں، مکمل خوراک اورپانی دیں، ورنہ آخرت میں پکڑ ہوسکتی ہے۔
سوال:
اِس ہفتے کارِسالہ ” اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا؟ ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ
ِسُنّت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:
یا اللہ پاک جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا؟ “ پڑھ یا
سن لے، اُسے اپنی رِضا کے لئے مصیبتوں پر صبر اور بہت زیادہ اجر عطا کر اور اُسے
جنّت الفردوس میں اپنے پیارے نبی حضرت ایوب علیہ السَّلام کا پڑوس نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
آج رات مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا ، بانیِ دعوتِ
اسلامی مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پچھلے
کئی سالوں سے مسلسل”مدنی مذاکرہ“ نامی ہفتہ وار ایسی علمی نشست قائم فرماتے ہیں جس
میں شرکت کرنے والے ہر خاص و عام کو شرعی، طبی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا
خزانہ ہاتھ آتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج مورخہ 05 جون 2021ء رات 9:30
بجے مین یونیورسٹی روڈ پر واقع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ
رسول کی جانب ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی
مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔
عاشقان
رسول کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب
کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں
اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس
ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش “
پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”
بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش“ پڑھ یا سُن لےاُس کے سارے گناہ معاف فرمااور اُسے
اپنا مقبول بندہ بناکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمین
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں۔
فیضان مدینہ اسلام آباد میں صاحبزادہ عطار حاجی عبید رضا
عطاری کی تشریف آوری
صاحبزادہ
عطار حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی
مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی کی اسلام آباد G-11میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ تشریف آوری ہوئی۔
صاحبزادہ
عطار نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ
عاشقانِ رسول کو 3دن، 12 دن اور 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کا ذہن بھی دیا۔
عاشقان رسول نے اپنے ڈویژن سے مدنی قافلوں کے اہداف پیش کئے۔ اس موقع پر اراکین
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔
بعد
ازاں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں جانشین امیر اہلِ سنت سے اسلام
آباد ، راولپنڈی اور اٹک سے آئے ہوئے
مختلف علمائے کرام نے ملاقات کی۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر دینِ
متین کی ہونے والی خدمات کو سراہا۔
ملاقات
کرنے والے علمائے کرام میں حضرت مولانا محمد وسیم عباس قادری صاحب، حضرت مولانا
سعید احمد نقشبندی صاحب، حضرت مولانا عطا الحق چشتی نقشبندی صاحب، مولانا وقار
احمد مدنی صاحب اور مولانا رفاقت علی
جلالی صاحب شامل تھے۔
عاشقان رسول کی دینی
تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں اسلامی بھائیوں کو رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے آنے
والی پریشانیوں صبر کرنے، ہمیشہ رب کا شکر ادا کرنے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ پر
توکل کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے رسالہ ”اپنی پریشانی ظاہر کرنا
کیسا؟“ پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی ہے جبکہ پڑھنے، سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک جو کوئی
17 صفحات کا رسالہ ” اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا؟ “ پڑھ یا سن لے، اُسے اپنی
رِضا کے لئے مصیبتوں پر صبر اور بہت زیادہ اجر عطا کر اور اُسے جنت الفردوس میں
اپنے پیارے نبی حضرت ایوب علیہ السَّلام کا پڑوس نصیب فرما۔اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
آڈیو
میں رسالہ نیچے ملاحظہ کریں
Dawateislami