امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جہاں اپنے مریدین و محبین کی وقتاً فوقتاً دینی و اصلاحی تربیت فرماتے رہتے ہیں۔ وہیں اپنے ہمسایوں ، بھائیوں، بہنوں اور رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کا ذہن بھی  دیتے رہتے ہیں۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی مزید رہنمائی کے لئے اس ہفتے رسالہ ”رشتہ داروں سے بھلائی“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ”رشتہ داروں سے بھلائی“ پڑھ یا سن لےاُسے اور اُس کے سارے خاندان کو حج، مدینۂ پاک کی باادب حاضری، جلوۂ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شہادت کی موت اور جنتُ الفردوس میں بے حساب داخلہ عطا فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

آڈیو میں رسالہ نیچے ملاحظہ کریں