جانشین امیر اہلسنت کاخیبرپختونخواہ میں شرکائے
قافلہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان
جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں خیبر پختونخواہ
کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ 23 اگست 2021ء کو جانشین امیر
اہلسنت نے شرکائے قافلہ کے درمیان
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں آئندہ بھی مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکر ے میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
21 اگست 2021ء کو بمطابق 13
محرم الحرام 1443ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے
کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی
پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات
پر ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس
مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : ماضی کی تلخ یادوں کو کیسے بُھلایا
جائے ؟
جواب : اس
طرح کی یادیں بعض اوقات نہیں بھُولتی
مثلاً کسی نے سخت دل آزاری کردی ،ظلم کیا ،مارا،سخت جملہ
کہہ دیا تووہ یادرہ جاتاہے، اس کا حل یہ ہے کہ بندہ اپنے آپ کونیک کاموں میں مصروف
کرلے ،اچھی یادوں کو اپنے ذہن میں جگہ دے ،مدینے کی یادوں میں کھوجائے ،جنت اورآخرت کے
بارے میں سوچے ،یہ بھی ہوسکتاہے کہ جس نے ظلم وغیرہ کیا ہواسے معاف کردے ،اس طرح
بھی ان یادوں کا بھُلایا جاسکتاہے ۔
سوال : نظرِبدکتنی دیررہتی ہے ؟
جواب: نظرِبد کے وقت کی کوئی مدّت(Time Period) نہیں ،کبھی تو فوراً
ختم ہو جاتی ہے مثلاً دم کردیا ،روحانی
علاج کرلیااورکبھی تو لگتی بھی نہیں،کبھی سخت لگتی ہے تو بسترپرڈال دیتی ہے۔بہرحال
اس کے وقت کی مدت(Time Period) کا کہیں پڑھا نہیں ۔
(یہ دونوں
سورتیں" قُلْ اَعُوْذُبِرَبِّ
الْفَلَقْ اورقُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس جنّ و شیاطین اور نظر ِبد و آسیب اور
تمام امراض خصوصاً جادو ٹُونے کا مجرب علاج ہیں۔ ان کو لکھ کر تعویذ بنائیں اور
گلے میں پہنائیں۔ ان کو بار بار پڑھ کر مریض پردم کریں اور کھانے پانی اور دواؤں
پر پڑھ کر پھونک ماریں اور مریض کو کھلائیں پلائیں۔ ان شاء اللہ الکریم ہر مرض خصوصاً جادو ٹُونا دفع ہو جائے گا
اور مریض شفایاب ہوجائے گا۔)۔ بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ حضور ِاکرم صلی اللہ
علیہ وسلم رات کو جب بستر مبارک پر تشریف لاتے تو اپنے دونوں ہاتھوں پر دم فرمایا
کرتے اور اپنے سر سے پاؤں تک پورے جسم مبارک پر اپنے دونوں ہاتھوں کو پھرایا کرتے
تھے جہاں تک دست ِمبارک پہنچ سکتے، یہ عمل 3 مرتبہ فرماتے۔ بحوالہ:عجائب القرآن مع
غرائب القرآن)
سوال: خوش نصیب کون ہے ؟
جواب: خوش
نصیب وہ ہے جو ایمان سلامت لے کر
قبرمیں جائے ،قبرمیں بھی مؤمن ہو۔
سوال: کیا چڑچڑاپن اورغُصّہ ایک ہی چیز ہے یا جداجدا؟
جواب: چڑچڑاپن اورغُصّہ
ایک جیسے ہی لگتےہیں ۔
سوال : نیک اعمال پر عمل کرنے والوں کے بارے
میں آپ کے کیاجذبات ہیں ؟
جواب: میں جب نیک اعمال پرعمل کرنے والوں کودیکھتاہوں تو خوشی
ہوتی ہے ،اللہ کرے کہ ہمارابچہ بچہ نیک اعمال کا عامل بن جائے ۔
سوال : 2ستمبریومِ دعوتِ اسلامی کیسے
منایا جائے ؟
جواب :
بچے کی سالگرہ پر خوشی منائی جاتی ہے ،عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے 40 سال مکمل ہورہے ہیں تو ہمیں بھی خوشی
منانی چاہئے ،ایک باریک نقطہ بھی ہے کہ بچے کی قسمت میں جوعمرلکھی گئی ہے ایک سال
مکمل ہونے پراس کی زندگی کا ایک سال کم ہوجاتاہے جبکہ دعوتِ اسلامی کا تو ایک سال
بڑھ جاتاہے ،میں نے نئے کپڑے پہننے کی نیت کی ہے ،آپ بھی پہن سکتے ہیں
،2ستمبرکو شکرانے کے دونوافل اداکیجئے،ائمہ کرام2ستمبر کو عشاء کی نماز کے
بعد شکرانے کے 2نوافل با جماعت اداکرنے کا اہتمام فرمائیں،2ستمبر(2021ء) کے
ہفتہ واراجتماع میں شرکت کیجئے ، میری خواہش ہے کہ ہفتے (4ستمبر2021) کو ہونے والے مدنی مذاکرہ اجتماعات میں اسلامی بھائی سفیدلباس
اورسفیدعمامے میں شرکت کریں ،جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام بھی سفیدلباس
اورسفیدعمامے میں بھرپورشرکت کریں ۔اس موقع پر اپنی گاڑیوں پر مکتبۃ
المدینہ سے جاری ہونے والے اسٹیکرزلگائیے۔
سوال: اِس ہفتے کےرِسالے ” امام حسین
کے واقعات ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امام حسین کے واقعات“ پڑھ یا سُن لے، اُسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی مبارک سیرت پر چلنے کی توفیق عطا کر اور جنت
الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
14 اگست 2021ء بمطابق 9 محرم الحرام 1443ھ
کی شب عالمی مدنی مذاکرے فیضان مدینہ
کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرےکا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے
فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر شہروں اسلامی بھائیوں نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔
اس
مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ علم
سے بھر پور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال: حضرت عباس علمبرداررحمۃ اللہ علیہ کی سیرت سے متعلق کچھ مدنی پھول عنایت
فرمادیجئے۔
جواب : حضرت
عباس علمبرداررحمۃا للہ علیہ،اسلام کے چوتھے خلیفہ مولائے کائنات ، شیرِخدا
حضرت علی المرتضیٰ رضی
اللہ عنہ
کے بیٹے اورحضرت امام حسین رضی اللہ عنہ علاتی
بھائی تھے،علاتی بھائی وہ ہوتے ہیں جن کے
والدصاحب ایک ہوں مگروالدہ جداجداہوں ،حضرت عباس علمبرداررحمۃا
للہ علیہ 26ہجری میں پیدا ہوئے، واقعۂ کربلا کے وقت ان کی عمر 35
سال عمر تھی ، اللہ پاک ان کی بہادری کے
صدقے ہمیں بھی ہمت عطا فرمائے۔
سوال : آنکھ پھڑکے تو کیا کریں ؟
جواب:آنکھ کو پھڑکنے دیاجائے،بعض نادان لوگ ا س سے بدشگونی لیتے ہیں، یادرہے!!!دینِ اسلام میں بدشگونی کی اجازت نہیں ۔(بدشگونی کی تفصیلی معلومات
جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب"بدشگونی"کامطالعہ کیجئے)
سوال: ہچکی کیوں آتی ہے؟
جواب:کہا جاتا ہے کہ جب کوئی یاد کرتا ہے تو ہچکی آتی ہے، مگر یہ
ضروری نہیں، البتہ مکی مدنی آقا صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مزارِاقدس میں اپنے غلاموں کو یاد فرماتے ہیں۔
سوال: استاد
کا ادب کس طرح کریں اور اس کے کیا کیا
فوائد ہیں؟
جواب:باادب
بانصیب، قابلِ تعظیم استاد آئے تو کھڑے ہوجاناچاہئے، ان کی نشست(بیٹھنے کی جگہ) پر نہ بیٹھا جائے،
اُن کی غیر موجودگی میں بھی ادب کرے، امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ
اللہ علیہ کے استادِ محترم شیخ حماد رحمۃ اللہ علیہ کا گھر، امام اعظم
ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے گھر سے 7 گلیوں کے بعد تھا، مگر آپ ان کے
گھر کی طرف پاؤں نہیں کرتے تھے۔
سوال : کیا عقل خطا کرتی ہے؟
جواب: انسان خطا کر جاتا ہے اور عقل دب جاتی ہے ، سلیمُ العَقْل ، سلیمُ الفِطرت مسلمان ہی ہوتا ہے، غیرمسلم اس سے محروم ہے ۔
سوال:بیٹا، والد کا ادب کیسے کرے؟
جواب:بیٹا خوب اطاعت کرے،"والد
صاحب آئیں تو آتا دیکھ کر کھڑا ہوجائے،ان کے سامنے آواز بلند نہ کرے، ان سےجھگڑ
انہ کرے، ان کی خوب خدمت کرے، ان سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات نہ کرے"وغیرہ ۔
سوال : کہا جاتاہے کہ مکتبہ المدینہ سے ہدیۃً طلب فرمائیں،کیا یہ مشکل نہیں ہے ؟
جواب :جی
ہاں !یہ مشکل ہے، اسلامی کتابوں کی قیمت کو ادب کی وجہ سے ہدیہ کہا جاتاہے
اوراس طرح کہنا اچھا ہے مگرلوگ ہدیہ سے تحفہ(Gift)مرادلیتے ہوں گے
،اس لیے کتب و رسائل وغیرہ کا اعلان کرتے ہوئے یہ کہاجائے کہ ’’
مکتبۃ المدینہ سے قیمتاً خرید فرمائیں۔‘‘
سوال : اسلامی بہنیں کس طرح علمِ دین حاصل کریں؟
جواب: اسلامی بہنیں بھی حسبِ موقع علم ِ دین حاصل کریں، دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں میں ہونے والے ہفتہ
وار اجتماعات میں شرکت کریں، مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے دینی کتب و رسائل کا
مطالعہ کریں ۔
سوال: کیا
بداخلاقی نقصان دہ ہے ؟
جواب:جی ہاں ! بداخلاقی کرونا وائرس سے بھی زیادہ
نقصان دہ ہے، اوریہ مرض ہمارے معاشرے میں عام ہے ،معمولی سی بات پر جھاڑدیاجاتاہے
،لڑائی جھگڑاشروع ہوجاتاہے ،اپنے اخلاق کو بہتربنانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفرکریں،اِنْ شاۤءَاللہُ الْکریم اَخلاق بہترہوں گے ۔
سوال: اِس ہفتے کےرِسالے ”فیضانِ
اہلِ بیت ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں
کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک ! جو کوئی 35 صفحات کا
رسالہ ”فیضانِ اہل بیت ‘‘پڑھ یا سُن لے اُسےاوراس کی
آنے والی نسلوں کو اہلِ بیت کِرام علیہم الرضوان کی سچیّ غلامی نصیب
فرما اوراس کی بے حساب مغفرت کر ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
ماہ
محرم الحرام اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس مہینے میں جہاں بہت سے
واقعات رونما ہوئے وہیں اس مہینے میں واقعہ کربلا بھی پیش آیا جس میں آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے گھروالوں نے اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کیں۔
واقعہ کربلا میں دیگر سادات کرام کے ساتھ
ساتھ جگر گوشۂ بتول، سردار نوجوانان جنت، نواسۂ رسول سیدنا امام عالی مقام امام
حسین رضی
اللہ تعالٰی عنہ بھی شہید کئے گئے۔
اسی
مناسبت سے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو رسالہ ”امام حسین کے واقعات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب
دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امام حسین
کے واقعات“ پڑھ یا سُن لے، اُسے حضرت امام حسین کی مبارک سیرت پر چلنے
کی توفیق عطا کر اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
مسلمانوں
کے دلوں میں جہاں صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان کی محبت دین اسلام کے لئے ضروری ہے، وہیں حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے گھرانے اہلِ بیت اطہار رضی اللہ عنہم سے محبت و عقیدت بھی دین اسلام کا حصہ ہے۔آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے جہاں اپنے اصحاب کے فرمایا کہ ” میرے
صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جس کی اقتدا کروگے ہدایت پاؤگے“وہیں اپنے
آل کےلئے بھی فرمایا ” میرے اہل ِ بیت
کی مثال کشتی نوح کی طرح ہے ،جو اس میں سوار ہوا ،وہ نجات
پاگیا اور جو پیچھے رہاوہ ہلاک ہوگیا “۔
امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کے دلوں میں اہلِ بیت اطہار رضی اللہ تعالٰی عنہم کی
محبت اُجاگر کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”فیضان
اہلِ بیت“پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 35 صفحات کا رسالہ ”فیضان اہل بیت“ پڑھ یا سُن لے اُسے اور
اُس کی آنے والی نسلوں کو اہلِ بیت کرام کی سچی غلامی نصیب فرما اور اس کی بے حساب
مغفرت کر۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتم ِالنَّبِیّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
9اگست سے 11 محرم الحرام تک روزانہ مدنی مذاکرے
کا سلسلہ ہوگا، امیر اہلسنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
آج
رات 9 اگست 2021ء سے 11 محرم الحرام 1443ھ کی شب تک روزانہ 9:30 بجے حضرت سیدنا
امام حسین اوردیگر شہیدان کربلا رضوان اللہ علیہم اَجْمعین کے
ایصالِ ثواب کے لئےمدنی چینل پر براہِ راست مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔
ان
مدنی مذاکروں میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ امامِ عالی مقام نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام
حسین رضی
اللہ عنہ کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ علم و حکمت سے
لبریز مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔
امیر اہلِ سنت ان مدنی مذاکروں میں عاشقان رسول
کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
آج 7اگست2021ءبروزہفتہ رات(پاکستانی
وقت کے مطابق) تقریباً9:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مذاکرے کا
سلسلہ ہوگا جس میں شیخ ِطریقت، امیرِ اہلِ سنت حضرت
علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ عاشقانِ
رسول کے مختلف سوالا ت کے علم و حکمت سے بھرپورجوابات
ارشاد فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے
پیش نظر مدنی مذاکرہ اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے
گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی جہاں ظاہری طور پر لوگوں کی اصلاح کرتی ہے ۔ وہیں
باطنی بیماری مثلاً جھوٹ، غیبت، چغلی، حسد، بہتان وغیرہ کی اصلاح کے لئے وقتاً
فوقتاً پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے جبکہ اس کے
ساتھ ساتھ مکتبۃ المدینہ سے کتابیں شائع کروانے کا سلسلہ بھی رہتا ہے۔
اسی
سلسلے میں امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو باطنی بیماریوں کی
اصلاح کے لئے رسالہ ”6مُردوں کے واقعات“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے
اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا
رسالہ ”6مُردوں
کے واقعات“ پڑھ یا سن لے اُسے رزق حلال کھانے اور بچوں کو بھی
حلال کھلانے کی توفیق عطا فرمااور اُس پر جہنم کی آگ حرام کردے۔ اٰمین
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
بانیِ دعوتِ اسلامی کے گھر مفتی قاسم عطاری اور مفتی علی اصغر عطاری شجرکاری مہم میں حصہ لےرہےہیں
اِن دنوں دعوتِ اسلامی کا ایک نعرہ ملک بھر میں گونج رہا ہے۔ وہ ہے ” پودا
لگانا ہے درخت بنانا ہے “
FGRF کے
تحت اس شجر کاری مہم کا افتتاح 30 جولائی
کو امیرِاہلِ سنت نے اپنے گھر پودا لگاکرکیا
جس کے بعد یکم اگست کو کراچی کے علاوہ ملک بھر میں لاکھوں پودے لگائے گئے۔ ایک رپورٹ کےمطابق دولاکھ 53 ہزار 432 پودے صرف دعوتِ
اسلامی کے ایک شعبے مدارس المدینہ بوائز پاکستان کے بچوں کی جانب سے پاکستان بھر
میں لگائے گئے ۔ یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔
ترجمان دعوتِ اسلامی کے مطابق دعوتِ اسلامی کا
اگست کے مہینے میں پاکستان بھرمیں 26 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے۔
اسی سلسلے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہکے گھر شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے FGRF کے
تحت شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا
لگایا۔
امیر اہل سنت کے گھر میں ہونے والی اس شجرکاری کےمفتی علی اصغر عطاری نے اپنے سوشل میڈیا پر
ایک تحریر اپلوڈکی ہے جسے بعینہ یہاں درج ذیل کردیا گیا ہے۔
”صبح سویرے سوہنے مرشد کریم کی برکتیں نصیب ہوئی
“
دعوت اسلامی نے جو شجر کاری کی مہم شروع کی ہے
آج امیر اہل سنت کے گھر کے باہر پودا لگانے کی سعادت نصیب ہوئی
اس مختصر تقریب میں امیر اہل سنت نے اکرام
فرماتے ہوئے اپنے گھر پر پودا لگوا کر اس مہم میں ہمیں بھی عملی طور پر حصہ لینے کا موقع عطا فرمایا
امیر اہل سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری
دامت برکاتہم العالیہ
نگران شوری مولانا حاجی عمران عطاری
اور
قبلہ شیخ الحدیث و التفسیر مفتی قاسم صاحب نے اور راقم الحروف نے پودا لگایا۔
اس کے علاوہ قبلہ مفتی قاسم صاحب نے اس موقع پر
درخت لگانے کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فقہی مسائل بھی بیان فرمائے۔
اگر آپ کا زمین کا گھر ہے اور گلی ایسی چوڑی ہے
کہ پودا لگایا جاتا ہے(قانونی یا عرفی طور پر ممانعت نہیں ہے ) تو آپ اپنے گھر کے
باہر پودا ضرور لگائیں پھر اس کی نگہداشت کر تے ہوئے اسے درخت بھی بنائیں بڑے شہروں میں فلیٹ میں رہنے والے اتنے مواقع
نہیں پاتے لیکن آپ دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے FGRF کے
تحت مختلف پارکوں اور عوامی مقامات پر پودے لگا سکتے ہیں، اس کے لئے FGRFکے مقامی ذمہ داران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
#پودا لگانا ہے
درخت بنانا ہے ان شاء اللہ عزوجل
طالب دعا مفتی علی
اصغر
25 ذو الحجہ 1441
4 اگست 2021
پودا
لگانا ہے، درخت لگانا ہے۔ اسی عزم کے تحت جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے 31 جولائی 2021ء کی شب فیصل آباد میں ایک
تاجر اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر پودے
لگائے اور دعا کرتے ہوئے اس کا ثواب آخری
نبی ﷺ اور ان کے وسیلے سے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ سیدنا عمر فاروق اور تیسرے
خلیفہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہما کو
پیش کیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری،
حاجی رفیع عطاری، حاجی اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت سوالات
کے جوابات ارشاد فرمائیں گے
آج
31جولائی2021ء کی شب تقریباً 9:45 بجے مدنی چینل پر براہ راست ہفتہ وار مدنی
مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ شریعت اور طریقت کی رہنمائی، طبی اور روحانی
علاج کے ساتھ ساتھ بہت سی مفید باتیں بتاتے ہیں۔ اس مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرماتے ہیں۔
واضح
رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرہ اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام
عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔
18 ذوالحجۃ الحرام مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ دامادِ رسول امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت ہوتا ہے۔اسی سلسلے میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو سیرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے آشنا کرنے لئے اس ہفتے ”حضرت عثمان بھی جنتی
جنتی“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 17 صفحات کا
رسالہ ” حضرت عثمان بھی جنتی جنتی “ پڑھ یا سن لے اُسےاپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے پیارے صحابی حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی سخاوت و حیا سےنصیب فرما اور اُسے
جنّتُ الفِردوس میں بلا حساب داخل کر۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
Dawateislami