پچھلے  دنوں رمضان صاحب رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں کیں۔

پیغام عطار!

بااخلاق مسلمان کی خوش قسمتی

ترمذی شریف، حدیث نمبر 218 فرمان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم”قیامت کے دن مجھے تم سے زیادہ پسند اور میرے زیادہ نزدیک بیٹھنے والے وہ لوگ ہونگےجو زیادہ اچھے اخلاق والے ہونگے“۔

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجھے یہ ا فسوسناک خبر ملی کہ محمد سلطان، محمد حنیف، محمد رفیق، محمد صدیق عطاری، محمد امین اور غلام یٰسین کے ابوجان رمضان گردوں کے مرض میں مبتلا رہتے ہوئے 20 صفر المظفر 1443ھ، 28 ستمبر 2021ء کو تقریباً 90 سال کی عمر میں سرگودھا میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر وہمت سے کام لینے کی تلقین کرتا ہوں۔

دعائے عطار

یا رب المصطفی جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کو غریقِ رحمت فرما، اے اللہ پاک انہیں اپنے جوار ِ رحمت میں جگہ نصیب فرما، مولائے کریم ان کے تمام چھوٹے بڑے چھپے ظاہر جانے انجانے ہونے والے گنا ہ معاف فرما۔ ربِ کریم ان کی قبر جنت کا باغ بنے ، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے، تا حدِ نظر وسیع ہو، یا اللہ پاک ان کی قبر کی تنگی وحشت اور گھبراہٹ دور ہوجائے، مولائے کریم ان کی قبر کا اندھیرا دور ہوجائے، نورِ مصطفیٰ کا صدقہ ان کی قبر تاحشر روشن رہے، جگمگاتی رہے، یا اللہ پاک مرحوم کو بے حساب مغفرت سے نواز کر جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑوس نصیب فرما۔ مولائے کریم تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرمااے اللہ پاک میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں اپنےکرم کے شایانِ شان ان کا اجر عطا فرما، یہ سار ا اجرو ثواب جناب رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عنایت فرما بوسیلہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ سارا ثواب رمضان سمیت ساری امت کو عنایت فرما۔ امین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تمام سوگوار صبر و ہمت سے کام لیں۔ اللہ پاک کی رضا پر راضی رہیں۔ وسوسے نہ پالیں کہ یہ ہوگیا، وہ ہوگیا، یوں ہوگیا جو ہوا اللہ پاک کی مرضی سے ہوا جس کا ٹائم پورا ہوتا ہے ایک سیکنڈ بھی دنیا میں رُک نہیں سکتا۔ اللہ پاک اگر کسی کا آنا نہیں چاہتا دنیا میں وہ آنہیں سکتا وہ جو چاہے وہ کرتا ہے وہ قادر مطلق ہے ۔ وہ جو بھی کرتا ہے بہتر کرتا ہے درست کر تاہے، صحیح کرتا ہے، بندہ اس کے تمام احکامات کا پابند ہے اس کو دم مارنے کی مجال نہیں ہے، بس اس کی بارگاہ میں بندہ جھکا رہے سرکشی کرنے والا دونوں جہاں میں ناکام ر ہتا ہے بے شک جانے والے کے لئے خوب ایصالِ ثواب کیجئے، مغفرت کی دعائیں کیجئے، صدقہ جاریہ کے کام کیجئے، مگر بے صبری مت کیجئے، بے صبری کرنے سے ویسے بھی جانے والوں کو کہاں پلٹ کر آنا ہے الٹا صبر کے ذریعے ہاتھ آنے والا جنت کا خزانہ ہاتھوں سے نکل جاتا ہے اور یہ خدا کی قسم بڑا نقصان ہے بہت بڑا نقصان ہے تومرنا تو سب نے ہے۔ ہمیں بھی دنیا سے رخصت ہونا ہے وقت ہمارا بھی جس دن پورا ہوا ہم نے ایک سیکنڈ بھی ٹھہرنا نہیں ہے اب ہماری باری ہے اتنے چلے گئے تو ہماری بھی باری ہے پیچھے ہم بھی لائن میں لگے ہوئے ہیں۔

چند روزہ ہے یہ دنیا کی بہاردل لگا نہ اس سے غافل ذی نہار

ہوشیار اے محو غفلت ہوشیار

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جاہ ہے تماشا نہیں ہے

امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشاد فرمایا کہ تمام سوگواروں کی خدمت میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہیں خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پر تھوڑ ی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معاذ اللہ اب تک جس نے داڑھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہے اس پر واجب ہے فورا توبہ کریں اور پکا عہد کریں کہ نہ اب داڑھی کٹے اور نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔

مردوں کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیار ے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبار ک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“کا مطالعہ فرمائیں۔

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیں۔ ہوسکے تو 2500 یا اس سے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔

زہے نصیب مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اللہ پاک کے دیئے ہوئے مال میں سے مسجد بنادیجئے یا مسجد کی تعمیر میں حصہ ہی لے لیجئے، مسجد بنانے کی بڑی فضیلت ہے فرمانِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم جس نے اپنے حلال مال سے وہ گھر بنایا جس پر اللہ پاک کی عبادت کی جائے تو اللہ پاک اس کے لئے جنت میں موتی اور یعقوت کا گھر بنائے گا۔