ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مہینہ، ماہِ ربیع الاول کا آغاز ہونے والا ہے جس میں عاشقانِ رسول کے جذبات اُبھر جاتے ہیں اور دنیا بھر میں اس مہینے کو نہایت عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔

دعوت اسلامی بھی ان پُر نور لمحات کو شرعی دائرے میں رہتے ہوئے نہایت جوش و جذبے سے گزارتی ہےجس کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان مدنی مذاکروں میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اورمحبت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں اور مسلمانوں کے دلوں میں عشقِ رسول کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں حضور صلَّی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔

اسی سلسلےمیں 7 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات بعد نمازعشاء رات 9:00 بجے سے روزانہ مدنی مذاکروں کا سلسلہ شروع ہوجائیگاجو 13 ویں ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ عاشقان رسول ان مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے ہوئے ”صبح بہاراں“ کا استقبال کریں گے جبکہ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ روزانہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول ان مدنی مذاکروں میں شرکت فرماکر اپنے دلوں کو عشق رسول سے منور فرمائیں۔

واضح رہے کہ ان مدنی مذاکروں کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔